Sunday, May 19, 2024
Homesliderتلنگانہ میں رات  کا کرفیو نافذ، رات 9 بجے تا صبح 5...

تلنگانہ میں رات  کا کرفیو نافذ، رات 9 بجے تا صبح 5 بجے تک پابندیاں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ کوویڈ 19 کے تیزی سے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے  تلنگانہ حکومت نے 30 اپریل تک شام 9 بجے سے صبح 5 بجے تک ریاست بھر میں رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔نائٹ کرفیو فوری طورپر نافذ العمل ہوگا۔ اس سلسلے میں منگل کو حکم نامہ  GOMS NO.87 کے ذریعے  احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ کرفیو کی مدت کے دوران ، تمام دفاتر ، دکانیں ، ادارہ جات ، ریستوراں وغیرہ شام 8 بجے بند ہونگے ، سوائے اس کے کہ دواخانوں ، تشخیصی لیبوں ، فارمیسیوں  اور ضروری خدمات کی فراہمی سے متعلق کام کرنے والوں کے حمل ونقل کی مشروط اجازت ہوگی ۔

 لازمی خدمات میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ، ٹیلی کام اور انٹرنیٹ خدمات ، نشریاتی خدمات ، آئی ٹی اور آئی ٹی فعال خدمات ، ای کامرس کے ذریعے تمام سامان کی فراہمی ، پیٹرول پمپ ، ایل پی جی اور سی این جی ، پٹرولیم اور گیس کی دکان ، بجلی کی پیداوار ، ترسیل اور تقسیم شامل ہیں۔ ، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی ، کوئلہ ذخیرہ کرنے اور گودام کی خدمات ، خانگی سیکیورٹی خدمات اور پیداواری خدمات یا یونٹس جن کو مستقل خدمات کی ضرورت ہوتی ہے ان سب کو اپنی خدمات انجام دینے کی اجازت ہوگی ۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد پر رات 9 بجے تک پابندی عائد ہوگی سوائے ضروری خدمات میں شامل افراد کو حمل ونقل کی مشروط اجازت ہوگی ۔ مستثنیٰ افراد میں  ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود سرکاری عہدیدار ، تمام خانگی  طبی عملے ، حاملہ خواتین اور طبی دیکھ بھال کے مریضوں ، ایرپورٹ  سے آنے یا جانے والے افراد ، ریلوے اسٹیشنوں ، بس اسٹیشن سے آنے جانے والے افراد بھی  بھی شامل ہیں لیکن انہیں ٹکٹ دیکھانی ہوگی ۔

 ضروری اور غیر ضروری سامان کی بین ریاستی یا انٹرا اسٹیٹ نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس طرح کی نقل و حرکت کے لئے کسی علیحدہ اجازت یا پاس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آٹو اور ٹیکسیوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو مقررہ وقت کے اندر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ نائٹ کرفیو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور یکم مئی تک نافذ العمل رہے گا۔ اس حکم کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 51260 اور آئی پی سی کی دفعہ 188 اور دیگر قابل اطلاق قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں آئے گی۔