Monday, May 20, 2024
Homeتلنگانہتلنگانہ میں رواں ہفتہ تیز بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں رواں ہفتہ تیز بارش کی پیش قیاسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔موسم برسات کے شروع ہونے کے 45 دن کا وقفہ گزرنے کے بعد بھی بھی حوصلہ افزا اور اطمینان بخش بارش نہ ہونے سے ریاست تلنگانہ کے عوام اور خاص کر کسان کافی پریشان ہیں لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے جو پیش قیاسی اسی ہفتہ میں کی گئی ہے اس سے تلنگانہ کے عوام کو کسی قدر راحت ملنے کا امکان ہے جیساکہ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے موجب 18 جولائی تک ہلکی اور تیز بارش کا مختلف علاقوں میں میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے ہے۔ دریں اثناء موسم کی پیش قیاسی کرنے والے خانگی ادارے اسکائی مٹ نے پیش قیاسی کی ہے کہ کہ تلنگانہ کے چند علاقے اس ہفتے بھی ہنوز ز خشک سالی کا شکار رہیں گے جن میں خاص کر محبوب نگر، نلگنڈہ ، نظام آباد اور میدک قابل ذکرہیںاور ان علاقوں میں رواں ہفتے بھی کم بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔

شہر حیدرآباد کے متعلق جو بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ جون 18 تک شہر میں ہلکی بارش کی ہی امید کی جاسکتی ہے ۔ دوسری جانب کھمم اور بھدرا چلم میں ہلکی بارش کے علاوہ تیز بارش کا امکان بھی ہے ۔ حیدرآباد میں اتوار کو ہلکی بارش ہوئی تھی جسے 5 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسی دوران کھمم میں 74.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو کہ ریاست میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے جس کے بعد سوریا پیٹ میں 52.3 اور نظام آباد میں49. 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔