Friday, May 17, 2024
Homesliderتلنگانہ میں سنکرانتی کے بعد اسکولس کی کشادگی کا امکان

تلنگانہ میں سنکرانتی کے بعد اسکولس کی کشادگی کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیددرآباد۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے منصوبے پورے ہونے پر سنکرانتی کے بعد تلنگانہ کے اسکول دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے 18 جنوری سے  اسکول میں کلاسزشروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔امید ہے کہ  نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کے لئے کلاسز کا آغاز ہوگا۔ موجودہ کوویڈ 19 کی صورتحال پرمنحصر ہے کہ یہ تجویز کہاں تک حقیقی صورت حال میں تبدل ہوگی ۔اس کے علاوہ طلباء ، والدین اور اسکولوں کے حکام کے مطابق  کلاس ورکس کو کلاس VI سے VIII تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

 منظوری کے لئے ایک تجویز ریاستی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔ رہائشی اداروں کو بھی دوبارہ کھولنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ تاہم  تمام اسکولوں کو حکومت کی طرف سے جاری کوویڈ 19 حفاظتی اصولوں پر عمل کرنا  ہوگا ۔ عہدیداروں نے کہا ہے ہم نے 18 جنوری سے  نوی اور 10 ویں  جماعت کے طلبہ کے لئے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ریاستی حکومت اسکولس کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے ریاست کے تمام تعلیمی ادارے گذشتہ سال مارچ سے بند ہیں۔ طلبا کی تعلیمی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب زیادہ تر اسکول آن لائن / ڈیجیٹل کلاسوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔

 خانگی  اسکولوں میں زوم سمیت ویڈیو کالنگ ایپس کے ذریعہ آن لائن کلاسز منعقد کی جارہی ہیں جبکہ سرکاری اسکولوں کے طلباء دوردرشن اور ٹی ایس اے ٹی چینلز کے ذریعہ ڈیجیٹل سبق لے رہے ہیں۔محکمہ تعلیم  کے ذرائع نے کہا  کہ دسویں جماعت کے طلباء کے لئے ایس ایس سی کے عوامی امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا لیکن امکان ہے کہ شاید تھوڑی دیر سے ہی سہی امتحانات منعقد ہوں گے ۔ جب سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے امتحانات منعقد کر رہا ہے توریاست کیوں امتحانات منعقدنہیں کرسکتا ؟ اسکول دوبارہ کھلنے کے بعد کلاسوں کی ایک مخصوص تعداد تک محدود رکھا جائے  گا ۔ عہدیداروں نے کہا ہے  کہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔