Sunday, May 19, 2024
Homesliderتلنگانہ میں عوام کو کورونا کا مفت ٹیکہ دینے پر غور

تلنگانہ میں عوام کو کورونا کا مفت ٹیکہ دینے پر غور

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ریاستی حکومت سب کےلئے کوویڈ 19 ویکسین کی  مفت فراہمی  کو یقینی بنانے کے مقصد سے دستیاب  تمام  سہولیات اور راستوں پر غور کرہی ہے  خاص طور پر یکم مئی کو جب ریاست میں کورونا  ٹیکہ اندازی کی مہم تیز ہوجائے گی ۔چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اعلی عہدیداروں کے ساتھ بلا معاوضہ ویکسین لگانے کے امکان سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ریاست میں 18 سے 45 سال تک کی عمر کی آبادی کے مطابق دو کروڑ کے حساب سے مفت ٹیکے لگانے سے سرکاری خزانے پر 1600 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف منسٹر  مفت ٹیکہ لگانے پر راضی ہیں لیکن انہوں نے آبادی کے اعدادوشمار ، ویکسین کی ضرورت اور شیشیوں کی کھپت کو لے کر مزید تفصیلات طلب کیں ۔ اب روسی اسپوتنک اور فائزر جیسے ویکسین کے دوسری کمپنیاں ہندوستان میں داخل ہونے کا امکان رکھتی ہیں ۔ چندر شیکھر راؤ  جو خود اس ہفتے کے شروع میں کورونا سے متاثر ہوئے ہیں  اور قرنطینہ میں ہیں ، توقع کی جاتی ہے کہ ایک بار جب وہ تمام حقائق اور اعداد و شمار سے حاصل کریں گے تو مفت ٹیکہ اندازی کا فیصلہ کریں  ۔

عہدیدار اس وقت پوری مشق کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ موجودہ صورتحال ، مستقبل کی ضروریات ، رسد کے امور اور اس میں شامل اخراجات کے بارے میں ٹھوس اعدادوشمار سامنے آئیں گے۔یہ صرف 18 سے 45 عمر کے افراد کی ویکسین کی ضرورت نہیں ہے جو یکم مئی کو شروع ہوجائے گی بلکہ 45 سے زیادہ عمر والے گروپ میں شامل  آبادی بھی ہے جو اب بھی اپنا پہلا ٹیکہ  حاصل کرنے کے خواہاں ہیں اس کے علاوہ پہلےڈوز کے بعد لوگوں کو دوسرے ٹیکے لگانے ہیں۔

تلنگانہ جس نے 16 جنوری کو ٹیکہ لگانے کے پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانے  کے اعداد وشمار درج کئے ہیں  اوراب تک 31.59 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ اب تک ریاست میں تقریبا 4.43 لاکھ افراد نے دونوں خوراک حاصل کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اور بیڈ اور آکسیجن کی شدید قلت کے ساتھ مختلف ریاستوں میں صحت کے انفراسٹرکچر غیر منظم انتظام کی حد تک بڑھا ہوا ہے ، لہذا تلنگانہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک قدم آگے رہنا چاہتا ہے  تاکہ معاملات  قابو سے باہر نہ ہو۔