Friday, May 17, 2024
Homesliderتلنگانہ میں لاک ڈاؤن نہیں صرف رات کے کرفیو میں 8 مئی...

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن نہیں صرف رات کے کرفیو میں 8 مئی تک توسیع

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔حکومت کی جانب سے تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے متعلق عوام میں پائے جانے والے خدشات کوختم کرتے ہوئے حکام کیجانب سے اعلان کیا گیا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جارہا ہے لیکن رات کا جو کرفیو نافذ ہے اس میں 8 مئی تک توسیع کی گئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے تلنگانہ میں لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے صرف جاری رات کے کرفیو میں توسیع کے اعلان کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی ہے ۔

 تلنگانہ  حکومت نے جمعہ کو 8 مئی کی صبح 5 بجے تک رات کے  کرفیو میں توسیع کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔  20 اپریل کی شام 9 بجے سے نافذ ہونے والے رات  کرفیو میں توسیع کا حکم ، مزید سات دن کے لئے چیف سکریٹری سومیش کمار نے جاری کیا۔ جی او ایم ایس  91 کے ذریعہ تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر حکومت نے 20 اپریل کو صبح 9 بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور یہ  کرفیو جو اصل میں یکم مئی کی صبح 5 بجے تک ہونا تھا لیکن اب اس میں 8 مئی تک توسیع کردی گئی ہے  ۔جاری کردہ  رہنما خطوط کے مطابق  تمام دفاتر ، فرمس ، دکانیں ، ادارہ جات ، ریستوراں وغیرہ شام 8 بجے بند ہونگے سوائے دواخانوں ، تشخیصی لیبوں ، فارمیسیوں اور ضروری خدمات کی فراہمی سے تعلق رکھنے والے افراد  مستثنیٰ ہیں  ، یعنی  جو ضروری خدمات کے زمرے میں آتے ہیں ، ان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بھی  شامل ہیں۔

ٹیلی مواصلات ، انٹرنیٹ خدمات ، نشریات اور کیبل خدمات ، آئی ٹی اور آئی ٹی فعال خدمات۔ ای کامرس کے ذریعے تمام سامان کی فراہمی؛ پٹرول پمپ ، ایل پی جی ، سی این جی ، پٹرولیم اور گیس کی دکانیں ،بجلی کی پیداوار ، ترسیل اور تقسیم۔ پانی کی فراہمی اور حفظان صحت سے متعلق۔ کولڈ اسٹوریج اور گودام کی خدمات۔ نجی سیکیورٹی خدمات؛ اور پروڈکشن یونٹ یا خدمات جو مستقل عمل کی ضرورت ہوتی ہیں سب کو اپنی خدمات انجام دینے کی اجازت ہوگی۔ بین ریاستی اور انٹرا اسٹیٹ نقل و حرکت یا ضروری اور غیر ضروری سامان کی نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔