Friday, May 3, 2024
Homesliderتلنگانہ میں لاک ڈاؤن کی خبریں بے بنیاد

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کی خبریں بے بنیاد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں رات کا کرفیو اور لاک ڈاؤن کی سوشل  میڈیا پر گشت کرنے والی خبروں کی تردید کردی گئی ہے اور اس ضمن میں ڈارکٹر آف پبلک ہیلتھ جی ایس راؤ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کا اس خصوص میں کوئی ذہن بنا ہے کہ رات کا کرفیو عائد کیا جائے۔ریاست تلنگانہ اور خاص کر حیدرآباد ی عوام میں اس وقت یہ موضوع گرما گرم بحث بنا ہوا کہ تلنگانہ میں بھی رات کا کرفیو کسی بھی وقت نافذ کیا جاسکتا ہے ۔

حیدرآبادی عوام کے سوشل میڈیا پوسٹ اس خبر اور قیاس سے بھری پڑی ہیں کہ نمائش کو ملتوی کرنے کے بعد اب رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ جلد ہی لیا جائے گا لیکن جی ایس راؤ نے اس خبروں کو یکسر مسترد کردیا کہ ریاست میں رات کا کرفیو اور لاک ڈاؤن کی خبریں بے بنیاد ہیں۔یہاں اس بات کاتذکرہ بھی اہم ہے کہ گزشتہ روز حکومت ریاستی نمائش کو ملتوی کردی ہے کیونکہ اومی کرون کے ہندوستان بھر میں بڑھتے معاملات کے بعداحتیاطی تدابیر کے طور پر نامپلی نمائش کو آغاز کے ایک دن بعد ہی بند کردیا گیا ہے لیکن اس کی اہم وجہ عوام کی کثیر تعداد کو جمع ہونے سے روکنا ہے ۔
کورونا کے مختلف قسم کے خطرے کی وجہ سے ریاستی حکومت کی جانب سے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ، سالانہ آل انڈیا صنعتی نمائش جو نمایش کے نام سے مشہور ہے اسے 10 جنوری تک بند کر دیا گیا ہے۔  ریاستی حکومت نے یکم جنوری کو کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 10 جنوری تک تمام ریلیوں، عوامی جلسوں اور مذہبی، سیاسی اور ثقافتی سمیت تمام قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ دریں اثناآل انڈیا انڈسٹریل ایگزیبیشن (اے آئی آئی ای) سوسائٹی کے اراکین نے پیر کو مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اجلاس  منعقد کیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ سوسائٹی نے نمائش کو رضاکارانہ طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے ۔