Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگتلنگانہ میں کرونا وائرس سے کوئی متاثر نہیں ،سردی ،زکام عام نوعیت...

تلنگانہ میں کرونا وائرس سے کوئی متاثر نہیں ،سردی ،زکام عام نوعیت کے امراض

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ چین میں  کرونا وائرس کی جو دہشت ہے اس نے ہندوستان اور دیگر ممالک کو بھی فکر مند کردیا ہے لیکن تاحال ریاست تلنگانہ میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر فیور ہاسپٹل میں ایک احتیاطی اقدام کے طور پر علیحدہ  وارڈ میں داخل ہونے والے چار افراد کو دواخانہ سے خارج   (ڈسچارج ) کردیا گیا ہے کیونکہ ان کی طبیعت معمول کے مطابق تھی۔ تلنگانہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ایک شخص کا نمونہ ہلکی سردی اور بھری ناک کے ساتھ این آئی وی  پونے کو روانہ  لیکن یہ رپورٹ کرونا وائرس (این سی او وی) کے بارے میں منفی نکلی۔

ان چار میں سے تین افراد نے چند ہفتے پہلے چین کا سفر کیاتھا جبکہ چوتھا شخص ان میں سے ایک کی اہلیہ ہے۔ ان سب نے صحت کے عہدیداروں سے رابطہ کیا جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں کے ذریعہ تشخیص کے لئے الگ تھلگ وارڈ میں داخل کیاگیا تھا۔ ہلکی سردی والے صرف اس شخص کا نمونہ بھیجا گیا تھا جب کہ دوسروں کے نمونے روانہ نہیں کئے گئے تھے کیونکہ ان کی حالت میں کوئی مشتبہ علامت نہیں تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان چار افراد کو  جن کی عمریں 28 سے 35 سال کے درمیان ہیں ان تمام کو اگلے ایک دو ہفتوں میں ہوشیار رہنے اور صحت کا بہتر خیال رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور اگر وہ بیمار ہوجائیں  تو فوری طور پر محکمہ سے مشورہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے  ۔

واضح ہو کہ فیور ہاسپٹل نے پچھلے کچھ دنوں میں اب تک دو شہریوں کے نمونے این آئی وی  پونے بھیجے ہیں اور ان دونوں ہی نمونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ دریں اثناتین رکنی سنٹرل ٹیم حیدرآباد پہنچی تاکہ مہلک وائرس سے نمٹنے کی تیاری کے بارے میں تلنگانہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں سے بات چیت کرے۔ یہ ٹیم شمس آباد ایرپورٹ دورہ بھی کرے گی تاکہ ایرپورٹ پر بیرونی ممالک سے آنے والے مسافرین کا بھی معائنہ کرسکے تاکہ کرونا وائرس کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔ وزارت صحت کے مطابق  ابھی تک 155 پروازوں میں چین سے سفر کرنے والے جملہ 33552مسافروں کی تشخیص کی گئی۔ چین سے 18 پروازوں میں 4359 مسافروں کو پیر کو اس وائرس کی اسکریننگ کی گئی جس کے بعد حکام نے کہا ہے کہ ابھی تک ہندوستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ملا۔