Friday, May 10, 2024
Homesliderتلنگانہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ،ٹسٹ کٹس پرسوالیہ نشان

تلنگانہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ،ٹسٹ کٹس پرسوالیہ نشان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ اس وقت نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے  اور تلنگانہ میں  لگاتار دو دنوں تک مسلسل اضافے کی اطلاع دینے کے بعد تیسرے دن  2000 سے کم کورونا معاملات رپورٹ ہوئے ، حالانکہ ریاست نے معائنوں کی تعداد  میں اضافہ کیا ہے اور علامات کے ساتھ چاروں طرف لوگ موجود ہیں لیکن اس کے باوجود کورونا وائرس کے مثبت معاملات  اور لوگوں کی تعداد اب نسبتاً کم ہے۔ مثال کے طور پر پیر کو 70,697 ٹسٹ کیے گئے اور صرف 1,825 ٹسٹ مثبت آئے۔ اتوار کو 48,583 نمونوں کی جانچ کی گئی اور صرف 1,673 کا ٹسٹ مثبت آیا۔

 علامتی ہونے کے باوجود بہت سے آر ٹی پی سی آر معائنوں  میں  رپورٹس منفی آئے  ہیں۔ بہت سے مریضوں نے جن میں کورونا  کی علامات تھیں کہا کہ انہوں نے ٹسٹ میں وائرس منفی رپورٹ حاصل کی ہے ۔ کچھ ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا کہ انہیں بہت سے مشتبہ افراد ملے ہیں جنہیں مثبت سمجھا جا سکتا ہے، لیکن پی سی آر ۔آر ٹی ٹسٹوں میں منفی رپورٹس آئی ہیں ۔ سرکاری دواخانوں کے ذرائع نے تصدیق کی کہ جب ایک درجن کے قریب علامتی نمونے بھیجے گئے تو ان میں سے سبھی کے ٹسٹ منفی آئے۔ ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ گھریلو جانچ اورآر اے ٹی میں کم پتہ لگانے کی ممکنہ وجوہات میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

 شہر میں مقیم ایک سرجن ڈاکٹر جی ابھیشیک نے کہا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا ٹسٹ کٹس ناکام ہو رہی ہیں لیکن لوگوں کو منفی نتائج کی تشریح کرنے کے بارے میں محتاط رہنا چاہئے، خاص طور پر جب ان میں علامات ہوں یا انہیں یقین ہو کہ وہ وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ کوئی ثبوت نہیں ہے جو آپ کو معمول کی زندگی میں واپس جانے کی اجازت دیتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ حکومت گزشتہ دو کورونا لہروں کے دوران اعداد و شمار کو کم رپورٹ کرنے کی وجہ سے تنقید  کی زد میں آئی تھی۔