Saturday, May 18, 2024
Homesliderتلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر،احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے...

تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر،احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر کورونا (کوویڈ 19 )کے نئے مریضوں کی تعداد میں اِضافہ دیکھا جارہا ہے جیسا کہ پچھلے سات دنوں میں روزانہ کے نئے مریضوں کی تعداد میں اوسطاً 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ایک مرتبہ پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہاتھ دھونے ، ماسک پہننے اور ایک دوسرے سے 6 فٹ کے فاصلے کو یقینی بنائے  تاکہ ریاست کو کورونا کی ایک اور لہر سے محفوظ کیا جاسکے۔ 23تا 29 اکتوبر تک روزآنہ اوسطاً1153 واقعات درج کئے جارہے تھے  لیکن 30 اکتوبر سے یومیہ مریضوں کی اوسطاً تعداد 1432 ہوچکی ہے۔

 ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر جی سرینواسا راؤ کے مطابق دہلی اور کیرالہ میں پچھلے ہفتے سے مریضوں کی تعداد میں اِضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ ان دونوں ریاستوں میں سب سے پہلے انفیکشن ہوا تھا۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ تلنگانہ میں دوسری لہر نہیں ہوگی۔ جب لوگ کوویڈ کے اصولوں کو نظرانداز کردیں گے اور حکومتیں اس کو صحیح طریقے سے نپٹ نہیں رہی ہیں ، تب ہم نہ صرف دوسری بلکہ متعدد کوویڈ لہروں کو دیکھیں گے۔

 جب ہم کورونا سے پہلے والے دنوں میں واپس جانے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ایسی لہروں کو روکنے کےلئے ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہوگا ۔ خاص طور پر دوسری لہر لوگوں کے لاپرواہی کی وجہ سے شدید ہونے والی ہے۔ سی سی ایم بی کے ڈائریکٹر راکیش مشرا کے مطابق دوسری لہر انسانی طرز عمل کی وجہ سے ہے۔ یہ کہیں بھی ہوسکتی ہے اور ہندوستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے ۔

دوسری لہر کا وائرس ہر جگہ موجود ہے جوکہ چھوٹے سے  جیب  سے لیکر بڑے بڑے مقامات تک اس کی موجودگی سے انکارنہیں کیا جاسکتا ہے ۔ لوگ زیادہ آرام دہ اور بے فکر ہوگئے ہیں ماسک کا استعمال ترک کرچکے ہیں  ، معاشرتی دوری کا احترام نہیں کرتے ہیں۔ پہلی لہر وائرس کے ایک خطے سے دوسرے خطے میں پھیلنے  کی وجہ آئی تھی  اور اگر ہم محتاط نہیں رہے تو یہ بڑی تعداد میں پھوٹ پڑے گا کیونکہ یہاں سینکڑوں بیجنگ پوائنٹس موجود ہیں۔محکمہ صحت نے عوام کو سردیوں کے موسم میں چوکنا رہنےکے علاوہ صفائی ، ماسک اور معاشرتی فاصلے پر سختی سے پابندی کی ہدایت دی ہے تاکہ تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر کو روکا جاسکے ۔