Friday, May 17, 2024
Homesliderتلنگانہ میں کورونا کے ٹیکے دینے کا آغاز

تلنگانہ میں کورونا کے ٹیکے دینے کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد ۔ کورونا کی وجہ سے کئی مہینوں سے لوگ پریشان تھے لیکن آج بالآخر دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں کوویڈ19کے آزمائشی ٹیکے دینے کا عمل شروع ہوا ہے ۔ ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد کےنامپلی ہیلت کیرسنٹر، تلک نگر میں پرائمری ہیلت سنٹر، سوماجی گوڑہ میں واقع یشودھا اسپتال میں یہ ٹیکے دیئے گئے ۔اسی طرح ضلع محبوب نگر کے جانم پیٹ پرائمری ہیلت سنٹر، ضلع مستقر کے اسپتال،نیہاشائن اسپتال میں یہ آزمائشی ٹیکے دیئے گئے ۔ہر ایک مرکز میں 25 تا 30 طبی عملہ ، عام شہریوں کا انتخاب کرتے ہوئے یہ پروگرام منعقدکیاگیا۔

کورونا ٹیکے لینے کے لئے مختلف مراحل سے گذرنے والے کی تفصیلات کا آن لائن اندراج کیاگیا۔کوویڈ 19کے ٹیکہ کے سلسلہ میں انٹلی جنس نٹ ورک سافٹ ویر کی تربیت حاصل کرنے والوں نے طبی عملہ کو یہ ٹیکے دیئے ۔گاندھی اسپتال میں ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر کے رمیش ریڈی نے ٹیکہ اندازی مہم کی نگرانی کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکہ اندازی کیلئے عملہ کو خصوصی تربیت دی گئی ہے ۔اس آزمائشی ٹیکہ کی مہم سے ٹیکہ اندازی کے نظام میں نقائص کو دورکرنے میں مدد ملے گی۔ اس وقت تقریبا دس ہزار نگہداشت صحت کے ملازمین کو تربیت دی گئی ہے ۔

علاوہ ازیں آندھراپردیش کے 13اضلاع میں یہ آزمائشی ٹیکے دیئے گئے ۔طبی عملہ کا انتخاب کرتے ہوئے ان کو یہ ٹیکے دیئے گئے ۔ قبل ازیں اس سلسلہ میں ان ملازمین کو ایس ایم ایس روانہ کرتے ہوئے اطلاع دی گئی تھی ۔ ماباقی اضلاع سمیت ضلع کرشنا میں بھی آزمائشی ٹیکے دیئے گئے ۔ہر ضلع مستقر میں لازمی طور پر ایک مرکز بنانے کے اقدامات کئے گئے ۔