Friday, May 17, 2024
Homesliderتلنگانہ میں کوویڈ کے ٹیکہ کی عنقریب تقسیم

تلنگانہ میں کوویڈ کے ٹیکہ کی عنقریب تقسیم

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد۔یہ خبر عوام کے لئے راحت کی سانس لینے کے لئے کافی ہوگی جو کہ گزشتہ نو ماہ سے کورونا کی وبا کے بعد اپنے عزیزوں کی ہلاکت، دوست احباب کی ملازمتیں اور روزگار چلے جانے اور دیگر بحرانوں سے پریشان تھے کیونکہ اب عنقریب تلنگانہ عوام کو کورونا کا ٹیکہ مل جائے گا۔تلنگانہ میں کورونا کے ٹیکہ کی تقسیم کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں ایکشن پلان کا آغاز کیا گیا۔ منڈل، ضلعی اور ریاستی سطح پر عہدیداروں کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

عہدیداروں کےلئے ویکسین کی تقسیم پر دوروزہ ورچوئل ٹریننگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ اس ٹرینگ سیشن میں33 اضلاع کے ڈی ایم ایچ ویز اور ڈائریکٹر صحت سرینواس راؤ نے شرکت کی۔ ٹیکہ اندازی کےلئے منصوبہ بندی، ادوایات کی ذخیرہ اندوزیاور دیگر امور کےلئے تربیت دی جارہی ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے عہدیدار ویکسینیشن کے بعد نگرانی، عوام میں پائے جانے والے شبہات کوکم کرنے اور ویکسینیشن کی تشہیر جیسے امور کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔

 یونیسیف کے عہدیداروں نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔ ٹیکے کی تقسیم کی حکمت عملی،کولڈ چین، ٹیکہ حاصل کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال اوربیداری پیداکی گئی۔ذرائع کے مطابق گذشتہ تین ہفتوں سے اس ٹیکہ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

تلنگانہ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے کورونا کے خاتمہ کے لئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ٹیکہ کی تقسیم کی حکمت عملی کے پروگرام میں اعلی عہدیدار شریک ہیں۔ریاست میں کورنا ٹیکہ کے سلسلہ میں تربیت کی تکمیل کا کام اندرون ایک ہفتہ مکمل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔