Sunday, May 19, 2024
Homesliderتلنگانہ میں گرمی عروج پر ،درجہ حرارت 47 ڈگری تک ریکارڈ ہونے...

تلنگانہ میں گرمی عروج پر ،درجہ حرارت 47 ڈگری تک ریکارڈ ہونے لگا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جہاں موسم گرما اپنے عروج پر ہے اور کئی مقامات پر درجہ حرارت تقریبا 47سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے بموجب  دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 42ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔دوسری طرف رات کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ریاست کے اضلاع کھمم،نرمل،جئے شنکر بھوپال پلی،پداپلی،بھدرادری کوتہ گوڑم،نلگنڈہ اور دیگر مقامات پر درجہ حرارت تقریبا47ڈگری سلسیس درج کیاگیا کیونکہ ان علاقوں میں درجہ حرارت 46.6 درج ہوا ہے ۔ اضلاع کے علاوہ ریاست کے مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔عوام کے بموجب گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔صبح 9بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے۔ ٹھنڈے مشروبات کے ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ودیگرمشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ڈاکٹرس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید دھوپ میں باہر نہ نکلیں۔علاوہ ازیں صبح 10 بجے تا شام 5 بجے کے درمیان سفر کرنے سے بھی منع کیا گیاہے تاہم لاک ڈاؤن کی تحدیدات کی وجہ سے عوام دھوپ میں سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔