Sunday, May 12, 2024
Homesliderتلنگانہ میں ہندو مقامات پر مساجد کی تعمیر کا کوئی ثبوت نہیں:...

تلنگانہ میں ہندو مقامات پر مساجد کی تعمیر کا کوئی ثبوت نہیں: محکمہ آثار قدیمہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ اب جبکہ ہندوستان بھر میں مساجد کو نشانہ بناکر انہیں مندروں کے مقام پر تعمیر کرنے کا دعوی ٰ کرتے ہوئے تنازعہ کو شدت دی جارہی ہے اس ماحول میں  تلنگانہ ریاست میں مساجد کی کھدائی پر ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی کشمکش جاری ہے، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے یہ کہتے ہوئے معاملہ صاف کردیا ہے کہ تلنگانہ میں ہندو مقامات پر مساجد کی تعمیر کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اے ایس آئی نے آر ٹی آئی کے ایک جواب میں کہا تلنگانہ میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، حیدرآباد سرکل کے دائرہ اختیار میں موجود کسی بھی یادگار/مقام کے پاس ہندو مذہبی مقامات پرتعمیر شدہ قدیم مساجد کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

 ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے بی جے پی لیڈر بنڈی سنجے کمار کی معطلی کا مطالبہ کیا جنہوں نے مقامی قائد اویسی سے کہا تھا کہ تلنگانہ بھر میں مساجد کو کھودنا چاہئے اور اگر شوام (لاشیں)ملیں تو مسلمان مسجد رکھ سکتے ہیں لیکن اگر شیوم (شیوا لِنگا) پایا گیا تو اسے ہندوؤں کے حوالے کرنا چاہیے۔ آر ٹی آئی عرضی داخل کرنے والے کارکن رابن زکیئس نے کہا مندروں اور مساجد کے بارے میں بڑھتے ہوئے تنازعات کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں حالانکہ یہ ایک معروف حقیقت ہے کہ یہ اگلے اسمبلی انتخابات سے قبل حیدرآباد میں امن کو خراب کرنے کے لیے سیاسی طور پر چلنے والے ایجنڈے ہیں۔

سنجے نے حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی کو چیلنج کیا تھا۔ یہ چیلنج اے ایس آئی حیدرآباد کے پاس دائر کی گئی آر ٹی آئی کے ذریعہ واضح طور پر کھڑا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ میں آرکیالوجی سروے آف انڈیا، حیدرآباد سرکل کے دائرہ اختیار میں آنے والی کسی بھی یادگار/مقام کے پاس ہندو مذہبی مقامات پر قدیم مساجد کی تعمیر کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

اسی طرح حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے نیچے مسجد کے امکان کے بارے میں قیاس کیا تھا اور کیا بی جے پی وزیراعظم کی رہائش گاہ کو کھود دے گی۔ اے ایس آئی دہلی سرکل نے بھی ایک آر ٹی آئی کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ اس کے پاس اس بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔ پہلے سے کہیں زیادہ حیدرآباد کے لوگوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور انہیں ان تنازعات پر توجہ نہیں دینی چاہیے جو بالآخر تشدد کا باعث بنیں گے۔