Monday, May 20, 2024
Homesliderتلنگانہ میں 6 نئے ایرپورٹس متوقع

تلنگانہ میں 6 نئے ایرپورٹس متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت نے ریاست میں 6 ایرپورٹس کی ترقی کے لئے تجاویز پیش کیں۔ ان میں سے تین گرین فیلڈ ایرپورٹس ہیں جو نظام آباد میں جکرانپلی ، بھدرری کوٹھاگوڈیم میں پلوانچہ اور محبوب نگر میں آتے ہیں۔ دیگر تین براؤن فیلڈ ایرپورٹس ہیں ، جو ورنگل کے میمنور ، پیداپلی میں بسنت نگر ، اور عادل آباد میں آتے ہیں۔

ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے ان ایرپورٹس کے قیام کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی 7 جولائی 2021 کو تلنگانہ حکومت کو ارسال کی تھی۔ اے ای اے کو ان چھ ایرپورٹس کے لئے تکنیکی فزیبلٹی اسٹڈی کرنے کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوتیراڈیتیا سندھیا نے کہا ہے کہ مجوزہ تین گرین فیلڈ ایرپورٹس کے لئے سائٹ کلیئرنس سے متعلق تجاویز ابھی تک ریاستی حکومت کی مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کو موصول نہیں ہوئی ہیں۔

 اتم کمار ریڈی نے لوک سبھا میں پوچھا کہ کیا سدی پیٹ ، کاغذ نگر ، کوتاگڈم اور ورنگل میں ایرپورٹ تعمیر کیا جارہا ہے؟ فی الحال راجیو گاندھی بین الاقوامی ایرپورٹ طے شدہ پروازوں کے لئے کام کررہا ہے ، جبکہ بیگم پیٹ ایرپورٹس غیر شیڈول پروازوں کے لئے کام کررہا ہے۔ واضح رہے کہ اپریل 2021 میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے شہری ہوا بازی کے مرکزی سکریٹری پردیپ سنگھ کھارولا کے دورے کے دوران ریاست میں چھ ایرپورٹس کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

 دسمبر 2020 میں چیف منسٹر نے اس وقت کے مرکزی وزیر شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات کی تھی اور ایرپورٹس  کے لئے مقامات کو حتمی شکل دینے اور ایک ہی ونڈو کی بنیاد پر تمام قانونی منظوری حاصل کرنے میں مرکز کا تعاون طلب کیا تھا تاکہ ریاستی حکومت بنیادی ڈھانچے کا کام شروع کر سکے۔ یاد رہے کہ اس وقت حیدآباد میں شمس آباد میں موجود ایرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کی خدمات فراہم کرتا ہے ۔