Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںتلنگانہ کانگریس نے آر ٹی سی ہڑ تال پر،ایم آئی ایم کی...

تلنگانہ کانگریس نے آر ٹی سی ہڑ تال پر،ایم آئی ایم کی خاموشی پر اٹھایا سوال

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) محکمہ اقلیتی کے چئیر مین شیخ عبد اللہ سہیل نے آر ٹی سی ہڑ تال پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”یہ حیرت کی بات ہے کہ ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی،جو حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں،انہوں نے آر ٹی سی کی ہڑتال کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات،وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے غیر قانونی طور پر 48,000ہزار سے زائد ملازمین کو بر طرف کرنے کے حکم پر بھی کچھ نہیں کہا ہے۔

سہیل نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”اسد اویسی دنیا میں ہونے والی ہر چیز کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہیں،اور جب حیدرآباد کے عوام کے مسائل کو اٹھانے کی بات آتی ہے تو ان کے خیالات اورانکی انگلیاں واضح طور پر مفلوج ہو جاتی ہیں“۔

عبد اللہ سہیل نے مزید کہا کہ ”ایم آئی ایم رہنماؤں کو کے سی آر کے،آر ٹی سی ملازمین کو بر خاست کرنے کے غیر قانونی اقدام کی مزمت کرنے یا ان عام لوگوں کے حق میں بات کرنے کی کوئی ہمت نہیں ہے،جو نجی بسوں اور آمد ورفت کے دیگر ذرائع اپنا رہے ہیں اور اضافی معاوضہ ادا کرنے پر مجبور ہیں“۔

سہیل نے کہا کہ ”ایم آئی ایم رہنما ہر بار حیدرآباد کے لوگوں کی منا سب نمائندگی کرنے میں ناکام رہے ہین،لیکن وہ پھر بھی وہ اپنے آپ کو قومی پارٹی کہتے ہیں۔اور مہاراشٹرام اسمبلی انتخابات میں نشستیں جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں،اسد الدین اویسی کو پہلے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپبنی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہئے اور بعد میں قومی رہنما بننے کا خواب دیکھنا چاہئے“۔