Monday, May 20, 2024
Homeتلنگانہتلنگانہ کی خواتین یومیہ 30 روپئے کی مزدوری پر مجبور

تلنگانہ کی خواتین یومیہ 30 روپئے کی مزدوری پر مجبور

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ایک جانب ہم دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں بیٹھ کر چند گھنٹوں میں سینکڑوں روپے خرچ کردیتے ہیں تو دوسری جانب ایک وقت کی روٹی حاصل کرنے کے لیے دن بھر کھیتوں میں کام کرنے کے بعد خاتون مزدوروں کو کو یومیہ 30 روپے ہی مل رہے ہیں جوکہ ایک خاندان کےلئے کی ضروریات پوری کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔

 زرعی شعبہ میں مزدوراں کی حالانکہ اچھی خاصی مانگ ہے اس کے باوجود ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں کھیت میں کام کرنے کے لیے پندرہ مزدوروں کی ضرورت تھی لیکن کے اجرت کی امید میں 100 خواتین مزدوری کے لیے پہنچی ۔ عام طور پر کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو یومیہ 200 تا 500 روپئے مزدوری فراہم کی جاتی ہے اور جب مزدوروں کی کمی ہو تو ان کی اجرت میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔

 خاتون مزدور کو ایک دن کی اجرت 200 تا 300 روپے فراہم کی جاتی ہے لیکن نلگنڈہ ضلع کے متکور منڈل کے بوڈی چیڈو گاوں میں ایک کھیت میں کام کرنے کے لئے 15 خواتین کی ضرورت تھی اور گذشتہ کئی دنوں سے اجرت اور آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے کام کی تلاش میں یہاں 100 خواتین پہنچی جبکہ آجر کو اپنے کھیت میں کام کرنے کے لئے صرف 15 خواتین کی ضرورت تھی اور وہ اس کام کے لیے تین ہزار روپے اجرت دینا چاہتا تھا لیکن اس نے خواتین کی ضرورت کے پیش نظر تمام خواتین کوفی کس 30 روپے اجرت کی بنیاد پر پر کام دے دیا ۔

 اس واقعہ کا سوشل میڈیا پر ویڈیو کافی وائرل ہوا ہے جس میں کئی افراد نے آجر پر تنقید کی تو دوسری جانب ایک گوشہ نے اس کی ستائش بھی کی کیونکہ بھلے ہی ایک خاتون مزدوروں کو تیس روپے حاصل ہوئے ہیں لیکن تمام 100 خواتین کو کچھ نہ کچھ پیسوں کا انتظام تو ضرور ہوا ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے کے دوردرازکے دیہاتوں میں عوام کو عام زندگی گزارنے کے لیے بھی جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی یہ ایک جیتی جاگتی مثال ہے اور حکومت تلنگانہ کو اس طرف فوری توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دیہی علاقوں میں روزگار پیدا کیا جاسکے کیونکہ نلگنڈہ کا یہ واقعہ حکومت کو خواب غفلت سے جگانے کے لئے کافی ہے اوریہ بتانے کے لئے بھی کافی ہے کہ کس طرح دیہی علاقوں میں عام زندگی مسائل کا شکار ہے اور غریب عوام دو وقت کی روٹی کے حصول کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔