Saturday, May 18, 2024
Homesliderتلنگانہ کی 19 سالہ فٹ بالر سومیا  کی ہندوستانی ٹیم میں شمولیت...

تلنگانہ کی 19 سالہ فٹ بالر سومیا  کی ہندوستانی ٹیم میں شمولیت ،ریاست کےلئے اعزاز

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ کی 19 سالہ فٹبال کھلاڑی  جی سومیا ریاست کی طرف سے ہندوستانی سینئر خواتین کی فٹ بال ٹیم میں جگہ بنانے والی پہلی خاتون بن گئیں۔  آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے ذریعہ نظام آباد سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ نوجوان کھلاڑی کا نام ترکی میں آئندہ منعقدہونے  والے  دوستانہ مقابلے  کے لئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا جو 14 تا 24 فروری تک ترکی کے خلاف ایلانا میں ہوں گے۔

سومیا اس وقت گوا میں ہے  جہاں وہ ہندوستانی کیمپ میں تربیت لے رہی ہیں ۔ اس خصوص میں اظہار خیال کرتے ہوئے  نوجوان فٹ بالر نے کہا کہ وہ بہت  خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے کھیلنا میرا ہمیشہ سے خواب رہا ہے۔ میں اب قومی ٹیم  کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ جب میں نے اپنے والدین سے کہا کہ وہ پہلے مجھ پر یقین نہیں کرتے تھے۔ وہ خوش ہوئے اور مجھے کہا کہ اچھا کریں۔ سینئر سطح پر مجھے ملک کے لئے کھیلتے ہوئے دیکھنا ان کا خواب بھی تھا۔

سومیا کے والد گوپی اسکول ٹیچر ہیں اور والدہ دھنالکشمی گرہست  خاتون ہیں۔کیمپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے  سومیا نے  کہا  یہ بہت سخت رہا کیونکہ یہاں تک رسائی  کےلئے مقابلہ بہت زیادہ تھا لیکن میں نے آخر کار ٹیم میں جگہ بنا لی۔ ہم ہفتے کے روز ترکی کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔ اگر مجھے کھیلنے کا موقع ملا تو میں بہترین مظاہرے کی خواہاں ہوں ۔

رینجل منڈل کے ایک چھوٹے سے گاؤں کسان تھنڈا سے تعلق رکھنے والی سومیا اپنی والدہ کے ساتھ تعلیم کے لئے نظام آباد منتقل ہوئی ۔ سومیا کے کوچ جی ناگراج جنہوں نے اسے نظام آباد کے راگھوا ہائی اسکول میں کلاس 7 میں پڑھتے ہوئے دیکھا تھا اور پھر والدین کو اس کے خواب کی تعبیر کرنے پر راضی کیا ۔آج جب انکی بیٹی سومیا قومی ٹیم کا حصہ بن گئی تو  انہوں نے کہا کہ وہ اس خبر پر خوش ہیں۔ہم گذشتہ 11 ماہ سے بہت محنت کر رہے ہیں۔ وہ پہلے ہی انڈر 14 ، 16 ، 18 اور 19 زمرے میں ملک کے لئے کھیل چکی ہے لیکن ہمارا مقصد سینئر ٹیم کے لئے کھیلنا تھا۔ اب جب وہ ہندوستانی ٹیم میں منتخب ہوگئیں تو ہم سب خوش ہیں۔ ہمارے پاس دوسرے ریاستوں کو یہ ثابت کرنا تھا کہ یہاں فٹ بال بھی موجود ہے۔

ایم ایل سی کے کیویتھا نے نو عمر بچی کی تعریف کی اور امید کی کہ وہ ملک میں نام روشن کرے گی۔یہ ہمارے لئے فخر کا لمحہ ہے کیوں کہ 19 سال کی کم عمری میں سومیا نے ہندوستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم میں جگہ بنالی۔ میں انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس کی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔

دریں اثنا ، تلنگانہ فٹ بال اسوسی ایشن کے سکریٹری جی پلوگنا نے کہا ، یہ ہمارے لئے بہت فخر کا لمحہ ہے۔ وہ دونوں تلگو ریاستوں کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی۔ آخری بار جب کسی کھلاڑی نے ملک کی نمائندگی کی تھی 1995 میں جب سعید پری اولمپک کھیلوں میں ریاست کی نمائندگی کی تھی ۔ انہوں نے کہا اب ہمارے ریاست کا نام دوبارہ ہندوستان کے نقشے پر ابھرا ہے ۔

سومیا کی  پیشرفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوچ ناگراج نے کہا ، وہ میری کیئر فٹ بال اکیڈمی میں شامل ہوگئیں اور تب سے ہم انہیں تربیت دے رہے ہیں۔ یہ ہمارے لئے اور ہمارے ریاست کے لئے بھی ایک بہترین لمحہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا  وہ انڈین ویمن لیگ میں ممبئی کے انڈیا رش ساکر کلب کے لئے کھیلی تھیں۔ اس کے بعد وہ پچھلے دو سالوں میں کینکرا فٹ بال کلب چلی گئیں۔ 2020 جنوری میں اس نے اپنے کلب کے لئے 21 گول اسکور کیے اور ٹاپ اسکورر بن کر ابھری۔ سومیا نے اس کے بعد تلنگانہ ویمن لیگ اور وسودھا ایف سی میں کھیلا اور 9 گولز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بن کر ابھری۔ وہ بنگلورو میں آئی ڈبلو ایل کے اہم راؤنڈز میں کھیلی اور 7 گولوں کے ساتھ مشترکہ ٹاپ اسکورر بن گئیں اور انہیں ہندوستانی کیمپ میں منتخب کیا گیا۔