Thursday, May 9, 2024
Homeتازہ ترین خبریںتلنگانہ کی17لوک سبھا نشستوں کے لئے 700سے زیادہ نامزدگیاں کی گئیں داخل

تلنگانہ کی17لوک سبھا نشستوں کے لئے 700سے زیادہ نامزدگیاں کی گئیں داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کی سبھی 17لوک سبھا نشستوں کے لئے 11اپریل کو ہو نے جا رہے انتخابات کے لئے 700سے زیادہ اُمیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔پیر کو نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا۔

ان اُمیدواروں میں 200سے زیادہ کسان شامل ہیں ،جنہوں نے نظام آباد نشست سے اپنی نامزدگیاں داخل کی ہیں۔جہاں سے وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھرراؤ کی دختر کے کویتا دوسری بار انتخاب لڑ رہی ہیں۔ان میں سے زیادہ تر کسانوں نے نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن اپنے کاغذات جمع کئے۔

چیف الیکشن آفیسر(CEO )رجت کمار نے کہا کہ نظام آباد میں 245نامزدگیاں موصول ہو ئی ہیں۔اگر اُمیدواروں کی تعداد 90سے زیادہ ہو تو رائے دہی کے لئے Ballot Papers))کا استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ کسانوں سے نامزدگی حاصل کرنے میں کسی قسم کی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی۔

اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے اُمیدواروں میں تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اُتم کمار ریڈی(نلگنڈا)،کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اُویسی(حیدرآباد)اور سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈررینوکا چودھری(کھمم)شامل ہیں۔

نامزدگیوں کی جانچ 26 مارچ کو کی جائے گی۔جبکہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 28مارچ ہے۔11اپریل کو رائے دہی ہو گی اور 23مئی کو رائے شماری ہو گی۔

چیف الیکشن آفیسر(CEO )رجت کمار نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کُل 2,96,97,269رائے دہندے ہیں،جنمیں 1,49,19,751مرد اور1,47,76,024خواتین اور 1504دیگر شامل ہیں۔