Saturday, May 11, 2024
Homesliderتلنگانہ کے وزیراعلی منگل کے اجلاس میں نئے سکریٹریٹ کی تعمیر پر...

تلنگانہ کے وزیراعلی منگل کے اجلاس میں نئے سکریٹریٹ کی تعمیر پر حتمی فیصلہ کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

 تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو منگل کی دوپہر کو ہونے والے اجلاس میں نئے سکریٹریٹ کی تعمیر پر حتمی فیصلہ کریں گے۔اس نئی عمارت کے ڈیزائن پر سرکاری اعلان کابینہ کی منظوری کے بعد ہی کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ کے سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھادی ہے۔عدالت کی اس رولنگ کے بعد ریاستی حکومت نئے سکریٹریٹ کی عمارت تعمیر کرسکے گی۔عدالت نے واضح کیا کہ مرکزی ماحولیاتی محکمہ کی اجازت پرانی عمارتوں کو منہدم کرنے کے لئے ضروری نہیں ہے۔بنچ نے سکریٹریٹ کی عمارتوں کو منہدم کرنے کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کردہ عرضیوں کو مسترد کردیاہے۔