Monday, May 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںتلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی کے پوتے کا متنازعہ ٹک...

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی کے پوتے کا متنازعہ ٹک ٹاک ویڈیو سوشیل میڈیا پر ہوا وائرل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی کے پوتے کا ایک ٹک ٹاک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔جس میں وہ ایک سرکاری گاڑی کے اوپربیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں،جبکہ اس کا ایک دوست ایک پولس عہدیدار کو فلمی انداز میں دھمکی دے رہا ہے۔

جمعرات کو سو شیل میڈیا پر وائرل ہوئے مذکورہ ویڈیو میں،فرقان احمد ایک سرکاری عہدیدار کی کار کے بانٹ پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،اور ان کا دوست انسپکٹر جنرل آف پولس (آئی جی پی) کا گلا کاٹنے کی بات کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ویڈیو عثمان پورہ علاقہ میں واقع وزیر داخلہ کی رہائش گاہ کے سامنے شوٹ کیا گیاتھا۔اور جس گاڑی پر وہ بیٹھے تھے،وہ وزیر داخلہ کے قافلہ کی گاڑی تھی۔
اس معاملہ سے متعلق کسی بھی پولس عہدیدار یا وزیر داخلہ کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔