Sunday, May 19, 2024
Homesliderتلنگانہ کے وزیر نے سرسوتی سدانم آڈیٹوریم کی تعمیر کے لئے سنگ...

تلنگانہ کے وزیر نے سرسوتی سدانم آڈیٹوریم کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے نشاندہی کی ہے کہ ریاستی حکومت تلنگانہ کی اہم شخصیات کی یاد میں بیشتر پروگراموں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔وزرا کے تارک رام راو اور سرینواس گوڑ نے تلنگانہ کی اہم شخصیت سی نارائن ریڈی جو سنارے کے طورپر مشہور تھے کی یوم پیدائش کے موقع پر آج بنجاراہلز علاقہ میں سرسوتی سدانم آڈیٹوریم کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ سنارے اردو کی اہم شخصیت تھی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے راو نے ان کی ستائش کی اور ان کو کئی صلاحیتوں کا حامل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ نارائن ریڈی جنوبی ہند کے پہلے شاعر تھے جو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لئے منتخب ہوئے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ سرسوتی سدانم ریاست کے شعرا اورفنکاروں کے لئے اہم پلیٹ فارم ہوگا جس کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرلی جائے گی۔انہوں نے سرسلہ میں ان کے نام ایک کتب خانہ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔خیریت آباد کے رکن اسمبلی ناگیندر اور دیگر لیڈران بھی اس موقع پر موجود تھے۔