Sunday, May 19, 2024
Homesliderتلنگانہ کے وزیر کے تارک راما راو نے ایمبولنس گاڑیوں کو جھنڈی...

تلنگانہ کے وزیر کے تارک راما راو نے ایمبولنس گاڑیوں کو جھنڈی دکھائی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق و انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ایمبولنس گاڑیوں کو جھنڈی دکھائی جس کا اعلان قبل ازیں ان کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے لیڈروں نے کیا تھا۔ان عصری ایمبولنس گاڑیوں کا مقصد کورونا کے متاثرین کی منتقلی کے لئے بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔یہ تقریب کیمپ آفس میں منعقد کی گئی جس میں تارک راما راو کی اہلیہ،دختر کے ساتھ ساتھ وزیر صحت ای راجندر اور حکمران جماعت کی دیگر لیڈروں نے بھی شرکت کی۔

مسٹر راو جو کوویڈ19کے مریضوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے آگے آئے ہیں نے اس پر مسرت کا اظہار کیا۔وہ عصری اور بہتر صحت کی خدمات کی پیشکش کے لئے سرگرم رہتے ہیں۔راو نے قبل ازیں محکمہ صحت کے عہدیداروں کو کورونا کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت دی تھی جو مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔بیشتر تنظیمیں اور افراد اس سلسلہ میں وزیر تارک راما راو کے جذبہ کو دیکھنے کے بعد ایمبولنس گاڑیوں کو فراہم کرنے کے لئے آگے آئے ہیں۔اس موقع پر وزیر صحت ای راجندر نے نشاندہی کی کہ حکمران جماعت ٹی آرایس کے بیشتر لیڈروں نے تارک راما راو کی سالگرہ کے موقع پر گفٹ اسمائل پروگرام کے تحت ان گاڑیوں کا تحفہ دیا تھا  جن میں سے 6گاڑیوں کو آج جھنڈی دکھائی گئی۔