Sunday, May 12, 2024
Homeتلنگانہتلنگانہ ہائی کورٹ نے،ہڑ تالی ملازمین کی تنخواہیں دینے کی ٹی ایس...

تلنگانہ ہائی کورٹ نے،ہڑ تالی ملازمین کی تنخواہیں دینے کی ٹی ایس آر ٹی سی کو دیاحکم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کو تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کو، 21اکٹوبر تک تمام ملازمین کو ستمبر کی تنخواہ ا ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے یہ حکم ملازمین میں سے ایک کی جانب سے دی گئی در خواست پر غور کے بعد سنایا۔

ٹی ایس آر ٹی سی نے تمام 49,190 ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی ہے۔ملازمین کی غیر معینہ مدت کی ہڑ تال پانچ اکٹوبر سے شروع ہو ئی ہے۔

ٹی ایس آر ٹی سی اانتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ ہڑتال کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے،اور کہا کہ ”چونکہ ملازمین ہڑ تال کی وجہ سے ڈیوٹی پر واپس نہیں آرہے ہیں،لہذا تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہو گی۔تاہم عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کو پیر تک تنخواہیں دی جائیں گی۔

ٹی ایس آر ٹی سی عملے کی ہڑ تال چہار شنبہ کو 12ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ہائی کورٹ نے حکومت اور ہڑ تالی عملے دونوں سے منگل کو بات چیت شروع کرنے کے لئے کہنے کے با وجود،تعطل کو توڑنے کے لئے کوئی قدم اٹھانے کے آثار نہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔

ہڑ تالی مالزمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کے رہنما اشواتھا ما ریڈی نے کہا کہ ”ابھی انہیں مذاکرات کے لئے حکومت یا ٹی ایس آر ٹی سی کی طرف سے کو ئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت بات چیت کے نام پر ذہنی کھیل کھیل رہی ہے۔

 اشواتھا ما ریڈی نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں،ٹریڈ یونینوں اورملازمین کے گروپوں نے 19اکٹوبرکو جے اے سی کے تلنگانہ بند کے مطالبے کی حمایت کا اعلان کے کیاہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت،ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو قبول نہیں کرتی،اس وقت تک ان احتجاج جاری رہے گا۔

واضح ہو کہ ہڑ تالی ملازمین26مطالبات کے ساتھ ہڑ تال پر ہیں،جن کا اہم مطالبہ ٹی ایس آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کر نے کا ہے۔مذکورہ ہڑ تال کے خلاف سخت موقف اختیر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اسے غیر قانونی قرار دیا اور ہڑ تالی ملازمین سے کسی بھی طرح کی بات چیت کو بھی مسترد کر دیا۔ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ  48,000ہزار سے زائد ملازمیننے ڈیڈ لائن کی معیاد ختم ہونے سے پہلے ڈیوٹی پر لوٹنے سے متعلق ہدایت کو نہ مانتے ہوئے خود و نوکریوں سے بر خاست کر لیا ہے۔