Sunday, May 12, 2024
Homeتازہ ترین خبریںتلنگانہ ہائی کورٹ نے آر ٹی سی ہڑتال کیس میں سماعت 15اکتوبر...

تلنگانہ ہائی کورٹ نے آر ٹی سی ہڑتال کیس میں سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو، ٹی ایس آرٹی سی کی جاری ہڑتال کیس کی سماعت 15اکٹوبر تک ملتوی کردی۔ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین یونینوں،ریاستی حکومت اور آر ٹی سی انتظامیہ کے افسران نے اپنے دلائل عدالت کے سامنے پیش کئے۔انہوں نے اس معاملے میں اپنے کاؤنٹر بھی دائر کر دئے ہیں۔

ملازمین کی یونین کیجانب سے اس کیس کی دلیل دیتے ہوئے سینئیر ایڈو کیٹ بی رچنا ریڈی نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ انتظامیہ متعدد نوٹسز دینے کے باوجود ان کے مطالبات کو پورے نہیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہڑ تال کرنے کا ان کا مقصد لوگوں کو پریشان کرنا نہیں ہے۔

روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور ریاستی حکومت کی جانب سے دلائل پیش کرتے ہوئے ان کے وکیل نے الزام لگایا کہ یونین کے رہنماؤں نے انہیں ان کے مسائل حل کرنے کے لئے وقت نہیں دیا اور وہ ان کی درخواستوں کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 29ستمبر کو سینئیر آئی اے ایس آفیسر سنیل شرما کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی،جس میں ان مطالبات پر غور کیا جانا تھا۔کمیٹی کے فیصلے سے قبل ہی ملازمین ہرتال پر چلے گئے۔