Thursday, May 9, 2024
Homesliderتلگو دیشم لیڈر سوامی کا دن دھاڑے قتل

تلگو دیشم لیڈر سوامی کا دن دھاڑے قتل

- Advertisement -
- Advertisement -

جنگاؤں۔ تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے رہنما اور سابق کونسلر پُلی سوامی کو جمعرات کے روز یہاں ورنگل شاہراہ پر سوشیل ویلفیئر رہائشی اسکول کے قریب دو نامعلوم حملہ آوروں نے گھات لگاکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔سیاسی لیڈر 53 سالہ سوامی صبح کی چہل قدمی  کے لئے گئے تھے جب موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ان پر کلہاڑیوں سے حملہ کردیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی پی ونود کمار نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ زمین کا تنازعہ سوامی کے قتل کا سبب بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ واضح سراغ مل گیا ہے اور جلد ہی حملہ آوروں کو پکڑلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

حملہ آور قتل کی جگہ پر اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ، کیونکہ یہ سوامی کو مارنے کے بعد گاڑی پر اس لئے فرار نہیں ہوسکے کیونکہ عین وقت میں گاڑی اسٹارٹ نہیں ہوپائی تھی  ۔ پولیس گاڑی کے مالک کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ قاتل جلد ہی پکڑے جائیں گے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک مقامی عدالت نے گزشتہ روز ایک اراضی تنازعہ میں فیصلہ سنایا تھا جس میں سوامی ملوث تھے۔