Sunday, May 5, 2024
Homesliderتلگو فلموں کی یکم اگسٹ سے شوٹنگ روک دینے کا اعلان  

تلگو فلموں کی یکم اگسٹ سے شوٹنگ روک دینے کا اعلان  

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلگو فلم انڈسٹری سے ایک بڑی خبر آرہی ہے۔ دراصل انڈسٹری کی تنظیم نو کے لیے تلگو فلم پروڈیوسرزگلڈ نے یکم اگست سے تمام فلموں کی شوٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم ناقد ترن آدرش نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ یہ تفصیلات دی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پروڈیوسرزگلڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس بھی منسلک کیا۔

 اس نوٹس میں لکھا گیا تھا کہ فلم انڈسٹری کو کووڈ کی وجہ سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے، جس کے لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ پروڈیوسرزگلڈ کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں لکھا گیا ہے وبائی بیماری کے بعد فلمیں بنانے کی بڑھتی ہوئی لاگت اور آمدنی کے حالات میں تبدیلی کے بعد پروڈیوسرز کے لیے ان تمام مسائل پر بات کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنا کردار ادا کریں۔ مضبوط اور بہتر فلم انڈسٹری اور سسٹم بنائیں ۔ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ ہم صحت مند ماحول میں فلمیں ریلیزکریں۔ اس کے ساتھ ہی گلڈ کے تمام پروڈیوسرز نے رضاکارانہ طور پر یکم اگست 2022 سے فلموں کی شوٹنگ بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس وقت تک بند رہیں گے جب تک ہمیں فلمیں نہیں مل جاتیں۔

اس کے علاوہ پروڈیوسرز نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہسنیما ہال میں فلم کی ریلیز کے بعد 10 ہفتوں تک او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرکوئی نئی فلم ریلیز نہ کی جائے۔ اس فیصلے کے بعد پشپا 2 جیسی بڑی فلم کے ساتھ کئی اہم فلموں کی شوٹنگ رکنے اور فلموں کی ریلیز میں تاخیر ہونا کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور اس خبر سے فلم شائقین مایوس ہیں ۔اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ اس وقت ہندوستان بھر میں جنوبی ہند کی فلموں کی طوطی بول رہی ہے جس میں خاس کرپشپا اور کے جی ایف 2 نے کافی دھوم مچائی ہے ۔