Tuesday, May 7, 2024
Homesliderتمام مذاہب کا احترام اور رواداری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں: اقوام...

تمام مذاہب کا احترام اور رواداری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں: اقوام متحدہ

- Advertisement -
- Advertisement -

اقوام متحدہ۔ پیغمبر اسلام ﷺکے بارے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کے متنازعہ ریمارکس پر کئی مسلم ممالک کے سخت رد عمل کے درمیان، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم تمام مذاہب کا احترام اور رواداری کی  مضبوطی سے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ پڑوسی ملک کے ایک  صحافی نے بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نوپور شرما اور پارٹی کی دہلی یونٹ کے میڈیا سربراہ نوین کمار جندال کی طرف سے پیغمبر اسلام ﷺکے خلاف کیے گئے ریمارکس کی مذمت میں متعدد مسلم ممالک پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ردعمل کے بارے میں سوال کیا، جس کے جواب میں ان کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے یہ بات کہی۔

 بیان دوجارک نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں کہا،میں نے اس سے متعلق خبریں دیکھی ہیں۔ میں نے تبصرے بھی دیکھے ہیں۔ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ہم تمام مذاہب کے احترام اور رواداری کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔دوسری جانب عالمی دباؤ کے بعد بی جے پی نے شرما کو معطل کر دیا اور جندال کو نکال دیا۔قبل ازیں، قطر، ایران اور کویت نے بی جے پی رہنما کے پیغمبر اسلام ﷺکے بارے میں متنازعہ تبصرے پر اتوار کو ہندوستانی سفیروں کو طلب کیا تھا۔ خلیجی خطے کے اہم ممالک نے ان تبصروں کی مذمت کی ہے اور سخت اعتراضات درج کیے ہیں۔
تبصرے پر مسلم کمیونٹی کے احتجاج کے درمیان، بی جے پی نے، ایک طرح سے، دونوں رہنماؤں کے بیانات سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہب کے قابل احترام لوگوں کی توہین قبول نہیں کرتی ہے۔سفارتی تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے، قطر اور کویت میں ہندوستانی سفارتخانوں کے ترجمان نے کہا کہ سفیروں نے واضح کیا ہے کہ ٹویٹس کسی بھی طرح ہندوستانی حکومت کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے۔ یہ تنگ نظر عناصر کے خیالات ہیں۔
انڈونیشیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین اور افغانستان بھی ان مسلم ممالک میں شامل ہوگئے جنہوں نے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف متنازعہ ریمارکس کی مذمت کی اور تمام مذہبی عقائد کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔