Saturday, May 18, 2024
Homesliderتمام پولنگ اسٹیشنوں پر معذور رائے دہندوں کےلئے وہیل چیرس

تمام پولنگ اسٹیشنوں پر معذور رائے دہندوں کےلئے وہیل چیرس

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد :شہر حیدرآباد کو اس وقت جی ایم سی انتخابات کے بخار نے اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے اور چاروں سمتوں سے انتخابات کی تیاریاں ، سیاسی جماعتوں کی ہلچل اور ٹی آر ایس کے خلاف بی جے پی کی دوباک کامیابی کا شور ہے اور رائے دہندگان اپنا قیمتی ووٹ کس پارٹی کے حق میں استعمال کرنا ہے اس کےلئے اپنے افراد خاندان اور دوست احباب سے مشورہ کررہے ہیں تو دوسری جانب حکومت رائے دہندوں کےلئے کورونا بحران اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کےلئے موثر انتظامات میں مصروف ہے ۔ دریں اثناءانتخابات میں حق رائے دہی سے استفادہ کےلئے آگے آنے والے معذور شہریوں کےلئے بھی اطمینان بخش انتظامات کئے جارہے ہیں۔

جی ایچ ایم سی کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں تیاریاں کی عروج پر ہونے کے علاوہ معذور رائے دہندگان کےلئے کئے جانے والے انتظامات شامل ہیں جیسے وہیل چیرس اور منیمم انفراسٹرکچر ریمپ کی فراہمی قابل ذکر ہیں ۔ کارپوریشن کے عہدیداروں کے مطابق معذور رائے دہندوں کے لئے کئے جانے والے خصوصی انتظامات میں منیمم انفراسٹرکچر ریمپ کے علاوہ تمام پولنگ اسٹیشنس پر بیت الخلاء، پینے کے پانی کی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات ہورہے ہیں تاکہ انتخابات میں وہ بھی اپنے ووٹ کا استفادہ کریں ۔

وہیل چیرس تمام 150 ڈیویژنس کے پولنگ اسٹیشنس پر فراہم کئے جائیںگے ۔ حکام نے اس ضمن میں کہا ہے کہ جی ایچ ایم سی جوحیدرآباد میں تمام رائے دہندوں کو ووٹر سلپس تقسیم کرے گا ۔ جی ایچ ایم سی ہیڈکوارٹرس پر ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے انتخابی عمل کی نگرانی کی جائے گی ۔ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ پولنگ اسٹیشنس کی سخت نگرانی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ان انتخابات میں سرگرم حصہ لیتے ہوئے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کےلئے عوام میں بیداری مہم بھی چلائی جائے گی ۔ ان انتخابات کے پُرامن انعقادکےلئے سینئر عہدیداروں کو بطور نوڈل آفیسرس مقررکیا جائے گا ۔