Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگتمل ناڈومیں بورویل میں پھنسے دو سالہ بچے کی موت،لاش کو باہر...

تمل ناڈومیں بورویل میں پھنسے دو سالہ بچے کی موت،لاش کو باہر نکال لیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

چنائی: تمل ناڈو کے تیرو چیرا پلی ضلع کے نڈو کتو پتی گاؤں میں ایک بند شدہ بورویل میں پھنسے دو سالہ لڑکے سوجیت ولسن کی لاش کو منگل کے روز،80گھنٹوں سے زیادہ امدادی کو ششوں کے بعد باہر نکال لیا گیا۔مذ کورہ لڑکا جمعہ کے روز شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب بورویل میں گر گیا تھا اور 30فٹ پر پھنس گیا تھا،اس کو بچانے کے لئے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں تھیں۔اسی رات کو وہ مزید 90فٹ نیچے تک چلا گیا تھا۔اس کے بعد کوششوں کے باوجود اس کی موت واقع ہو گئی۔

منگل کی صبح میڈیا نما ئندوں سے بات کرتے ہوئے،پرنسپل سکریٹری،محصولات انتظامیہ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تخفیف محکمہ،جے رادھا کرشنن نے کہا کہ بورویل کے اندر بچے کی لاش گل گئی تھی۔ اور میڈیکل ٹیموں نے بھی موت کی تصدیق کردی ہے۔لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔

عہدیداروں کے مطابق،لڑ کے کو بچانے کے لئے بورویل اور اس کے قریب کھدائی کی گئی تھی۔منگل کی صبح سے بورویل کے اندر سے بد بو آنے لگی،جس کے بعد حکام نے بچے کی موت کا اعلان کر دیا۔ہفتہ کے روز،نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی جانب سے بورویل سے بچے کو نکالنے کے لئے کی جانے والی تمام کو ششیں ناکام ہو گئیں۔بعد میں ریسکیو ٹیم نے ایک خاص ڈیوائس ”بورویل روبوٹ“ استعمال کیا،لیکن وہ بھی کامیاب نہیں ہوا۔