Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگتمل ناڈو میں، بچہ بورویل میں گر گیا،بچاؤ کی کوششیں جاری

تمل ناڈو میں، بچہ بورویل میں گر گیا،بچاؤ کی کوششیں جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

چنائی: تمل ناڈو کے ترو چیرا پلی ضلع کے ایک گاؤں میں ایک دو سالہ بچہ،ایک بند شدہ بور ویل میں گر گیا،جس کو بحفاظت باہر نکالنے کی کوششیں چوتھے دن میں داخل ہو گئی ہیں۔یہ بچہ جمعہ کے روز ساڑھے پانچ بجے شام اس بورویل میں گرگیا،اور30فٹ گہرائی میں پھنس گیا۔جس کے فوری بعد ہی بچاؤ کی کوششیں شروع کی گئیں۔اسی رات کو وہ مزید نیچے 90فٹ پر پہنچ گیا۔

تمل ناڈو کے وزیر صحت سی وجیا بھاسکر نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ”بورویل کے قریب سوراخ کھودنے کے لئے لگائی جانے والی درار،پتھریلی خطے کے لئے صرف 40فٹ کی گہرائی تک جا پہنچی ہے“۔انہوں نے کہا کہ آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ مختلف تنظیموں سے تبادلہ خیال کے بعد لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بچاؤ کی کوششیں روکی نہیں جائیں گی۔

ریاستی انتظامیہ،ڈیزاسٹر میجنمنٹ اور تخفیف کے محکمہ کے پرنسپل سکریٹری جے رادھا کرشنن نے میدیا نمائندوٓں کو بتایا کہ100فٹ کھودنے میں 12گھنٹے لگ سکتے ہیں،اس کے بعد بورویل میں لڑکے تک پہنچنے کے لئے افقی سرنگ کھودی جائے گی۔انہوں نے کہا،ابتدائی طور پر یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ نئے سوراخ کی کھدائی 6-10گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گی۔رادھا کرشنن نے کہا کہ ”لڑکے کے والدین کو مدد کی جا رہی ہے اور انہیں سمجھایا جا رہا ہے۔

ہفتے کے روز۔نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس دی آر ایف) نے بچاؤ آپریشن سنبھال لیا،کیونکہ بورویل سے لڑکے کوباہر نکالنے کے لئے استعمال کی جانے والی دوسری تکنیک ناکام ہو گئی ہے۔

ابتدائی طور پر،لڑکے تک پہنچنے کے لئے بورویل کے قریب گڑھا کھودنے کے لئے مٹی ہتانے والے سامان کو استعمال میں لایا گیا،لیکن۔اس کو وسط میں ہی روک دیا گیا تھا،کیونکہ علاقے پتھریلے تھے۔اس کے علاوہ یہ محسوس کیا گگیا تھا کہ اس عمل سے اندر مٹی ڈھیلی ہو سکتی ہے اور بچہ مزید نیچے پھسل سکتا ہے۔

بعد میں ریسکیو ٹیم نے ایک خاص ڈیائس،بورویل روبوٹ استعمال کیا،لیکن وہ بھی کامیاب نہیں ہوا۔اس کے علاوہ بہت سی ٹیموں نے اپنی اپنی تکنیک سے لڑکے کو بچانے کی کوشش کی ہے لیکن اب تک سب کچھ ناکام ہوئے ہیں۔