Thursday, May 16, 2024
Homeتازہ ترین خبریںتمل ناڈو میں مسلم تنظیم کی جانب سے سی اے اے کے...

تمل ناڈو میں مسلم تنظیم کی جانب سے سی اے اے کے خلاف احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

چنئی: تمل ناڈو کے چنئی میں ہفتے کے روز تمل ناڈوتوحید جماعت (ٹی این ٹی جے) کے ارکان نے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایک زبر دست ریلی نکالی۔

مذ کورہ ریلی میں ٹی این ٹی جے کے کچھ ممبروں کے کنبہ کے افراد نے بھی شرکت کی۔ٹی این ٹی جے ایک غیر سیاسی اسلامی تنظیم ہے۔ایک کافی طویل قومی پرچم کو تھامے ہوئے،ایک بڑے مجمع نے مر کزی اور تمل ناڈو حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

الندور میں لوگ جمع ہوئے اور تمل ناڈو کے گورنر،بنواری لال پروہیت کی رہائش گاہ راج بھون کی طرف مارچ کیا۔کچھ دیگر مسلم تنظیموں نے بھی چنئی کلکٹریٹ کے باہر اسی طرح کے مظاہرے کئے۔

واضح ہوم کہ مرکزی حکومت کی جانب سے متنازعہ قانون شہریت ترمیمی ایکٹ(سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی)کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں،اور ان متنازعہ قوانین کو منسوخ کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔مختل

مختلف سیاسی قائدین،سیکیولر افراد او وام کا ماننا ہے کہ سی اے اے اور این آر سی،ہندوستانی آئین کی خلاف ورزی ہے۔اور ملک میں رہنے والے باشندوں خاصکر مسلمانوں کے خلاف ہے۔جسے منسوخ کیا جانا چاہئے۔