Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگتمل ناڈو میں گھروں پر دیوار گرنے سے 15افراد ہلاک

تمل ناڈو میں گھروں پر دیوار گرنے سے 15افراد ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

چنئی: تامل ناڈومیں طوفانی بارش کے باعث پیر کو کوئمبتور کی ٹیکسٹائل سٹی میٹو پلایم کے قریب گھروں پر دیوار گرنے سے 15افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق،صبح تقریباً 5.30 بجے،20 فٹ کی دیوار چار مکانوں پر گر گئی،جس کے نتیجے میں وہ منہدم ہو گئے اور سو رہے افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس اور فائیر سروس کے اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر لاشیں بر آمد کیں،جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پلانی سوامی نے ان اموات پر تعزیت کرتے ہوئے،متاثرین کے لواحقین کو چار لاکھ روپئے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔دریں اثنا،ریاستی حکومت نے بارش کی وجہ،چنئی،ترو وللور،تھو تھو کڑی،کڈ لور،چنگپٹور،راما ناتھ پورم،اورکنچی پورم اور رانی پیٹ پر مشتمل آٹھ اضلاع میں اسکولس بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔