Monday, May 20, 2024
Homesliderتمنا بھاٹیہ کورونا سے متاثر ہوگئیں

تمنا بھاٹیہ کورونا سے متاثر ہوگئیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: جنوبی ہندوستانی فلموں کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق تمنا شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد میں تھیں، تبھی ان میں کورونا کی علامت دکھائی دینے لگی ۔ انہیں حیدرآباد میں ہی ایک خانگی دواخانہ میں بھرتی کروایا گیا ہے ۔ حال ہی میں اس نے کچھ دوائیں لی تھیں اور ماہرین کی ایک ٹیم نے ان کا علاج کیا تھا۔

اس سے پہلے اگست میں تمنا نے اپنے والدین کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اپنی بھی جانچ کرائی تھی۔ حالانکہ اس دوران ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

تمنا کے کورونا مثبت ہونے کی رپورٹ آنے کے بعد شائقین تشویش میں ہیں اور سبھی نے ٹوئٹر پرگیٹ ویل سون کے پیغام پوسٹ کئے ہیں، حالانکہ اداکارہ کی جانب سے ہنوز کئی اطلاع نہیں دی گئی ہے لیکن مقامی تلگو میڈیا نے اس کی رپورٹ دے دی ہے۔تمنا بالی ووڈ میں کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں اجے دیوگن کے ساتھ ہمت والا، ہم شکل، باہوبلی، دی بگننگ اور باہوبلی: دی کنکلوشن جیسی فلمیں قابل ذکر ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں تیلگو فلم سیٹی مار اور ہندی فلم بول چوڑیاں شامل ہیں۔تمنا جنوبی ہندوستان کی نمبر ایک اداکاروں میں شمار ہوتی ہیں جن کی درجنوں فلمیں ہٹ ثابت ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے تلگو کے تقریباً تمام بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا ہے جس میں باہوبلی سرفہرست ہے۔

یاد رہے کہ کورونا سے کئی بالی ووڈ اداکار اور اکارائیں متاثر ہوئی ہیں جن میں امتیابھ بچن اور انکے تمام افراد خاندان ہیں جبکہ ایشوریہ رائے کے بعد تمنا بھاٹیہ دوسری بڑی اداکارہ ہیں جو اس وائرس سے متاثر ہوئی ہیں کیونکہ وہ اس وقت حیدرآباد میں ویب سیریز کی شوٹنگ میں تھی اور اسی دوران انہیں کورونا کی علامتوں نے پریشان کیا ۔