Thursday, May 16, 2024
Homesliderتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ کا احتجاج، بھوک ہڑتال کا...

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ کا احتجاج، بھوک ہڑتال کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔والدین کے بعداب اساتذہ لاک ڈاؤن کے دوران تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیکنیکل کالجز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ارکان کا مطالبہ ہے کہ اساتذہ کو فوری تنخواہ دی جائے۔ ٹی ایس ٹی سی ای اے کے صدر سنتوش کمار نے کہا ہم نے ہر ممکنہ تعلیمی عہدیدار ، ادارہ کے انتظامات اور وزرا سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم کسی نے بھی ہماری مدد نہیں کی۔

ہم مالی امداد کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں تنخواہ ہمارا حق ہے۔ ٹیچرز اسوسی ایشن  کے 15 ارکان قانون ساز اسمبلی  نامپیلی کے سامنے امرا  ویرولا مجسمے کے سامنے تنخواہوں کا مطالبہ کرتے ہوئے پلے کارڈ کے ساتھ  بیٹھے تھے۔ سنتوش نے مزید کہا ریاست تلنگانہ کے اسکولوں میں کام کرنے والے ساڑھے تین لاکھ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ فیکلٹی اور ریاست میں ٹیکنیکل کالجوں کے لئے تقریبا  1.5 لاکھ ٹیچنگ اینڈ نان ٹیچنگ فیکلٹی کام کر رہے ہیں۔ ریاست میں صرف 10 فیصد اساتذہ کو باقاعدگی سے تنخواہ مل رہی ہے جبکہ باقی افراد مالی مسائل کا سامنا کررہے ہیں ۔انہیں بھی ان کی تنخواہ کا صرف ایک حصہ دیا جارہا ہے۔

وبائی مرض کے آغاز پر حکومت نے جی او 45 دے دیا تھا اورآجروں کو تنخواہ نہ روکنے کی ہدایت دی تھی لیکن ان پرعمل نہیں ہو رہا ہے تو اب جی اوز دینا کافی نہیں ہے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ متعدد شکایات کے باوجودسرکاری عہدیداروں نے اس معاملے پر غور نہیں کیا ہے۔ ٹی ایس ٹی سی ای اے کے ارکان  نے ان کے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں ان افراد نے کہا ہے کہ  ہم 5 دسمبر کے آس پاس بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔ ہماری بات سنو ، جب تک کہ ہمارے مطالبات پورے نہ ہوں گے ہم بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے ۔