Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگتھرور پر شکنجہ کسنے کی تیاری، دہلی پولیس عدالت سے رجوع

تھرور پر شکنجہ کسنے کی تیاری، دہلی پولیس عدالت سے رجوع

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ دہلی پولیس نے عدالت سے درخواست کی ہے سنندا پشکر کی مشتبہ حالات میں موت کے معاملے میں ان کے شوہر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کے خلاف خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام طے ہونا چاہئے ۔راوز ایونیو واقع مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی جج اجے کمار کھار کی عدالت میں سنندا پشکر معاملے کی سماعت ہوئی۔پولیس نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ششی تھرور کے خلاف 498 اے ، 306 اور 302 کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سنندا نے ذہنی اذیت اور ناجائز تعلقات کی وجہ سے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لئے اگلی تاریخ 17 اکتوبر طے کی ہے ۔

سنندا نئی دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل کے اپنے کمرے میں 17 جنوری 2014 کو مردہ حالت میں ملی تھیں ۔ اس معاملے میں واحد ملزم ان کے شوہر ہیں جو فی الحال ضمانت پر ہیں۔ موت سے ایک دن پہلے مبینہ طور پر سنندا اور پاکستانی صحافی مہر ترار کے بیچ ٹویٹر پر بحث ہوئی تھی جس میں سنندا نے اس معاملے سے کچھ ہی دن پہلے اپنے شوہر پر پاکستانی صحافی کے ساتھ ناجائزتعلقات کا الزام عائد کیا تھا۔ مسٹر تھرور کے خلاف گزشتہ سال 14 مئی کو خودکشی کے لئے اکسانے کے الزام کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔

استغاثہ کے وکیل اتل شریواستو نے آج ششی تھرور پر اس معاملے میں الزام طے کرنے کے لئے اپنی دلیلیں پیش کیں ۔ شریواستو نے عدالت کو بتایا کہ سنندا مکمل طور صحت مند تھیں اور اس کی موت زہر کھانے کی وجہ سے ہوئی۔ادھر مسٹر تھرر کے وکیل وکاس پاھوا نے بیان جاری کرکے دہلی پولیس کے الزامات کو غلط ٹھہرایا ہے ۔ مسٹر پاھوا نے کہا کہ استغاثہ چارج شیٹ کے برعکس بات کر رہے ہیں۔استغاثہ کی جانب سے جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد اور غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طے کئے گئے الزامات کے لحاظ سے دہلی پولیس ثبوتوں کے سلسلے میں جو باتیں کر رہی ہے وہ مکمل طور پر اصول کے خلاف ہے ۔  پاھوا نے کہا کہ وہ معاملے کی اگلی تاریخ پر بحث کے ساتھ ہی ایک ایک الزام پر اپنا موقف رکھیں گے ۔معاملے کی سماعت کے دوران آج سنندا کے بھائی آشیش داس نے بیان دیا کہ ان کی بہن اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش تھیں حالانکہ وہ آخری دنوں میں کافی پریشان رہنے لگی تھیں لیکن وہ کبھی بھی خودکشی جیسا قدم نہیں اٹھا سکتی تھیں۔