Friday, May 17, 2024
Homesliderتھنڈا کھانا دینے پر بیوی کو طلاق ، شوہر کے خلاف مقدمہ...

تھنڈا کھانا دینے پر بیوی کو طلاق ، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: اتر پردیش کے علاقے پیلی بھیت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر اپریل میں اپنی بیوی کو طلاق دینے کے لیے غیر قانونی تین طلاق کا طریقہ اپنانے کی پاداش میں  مقدمہ درج کیا گیا ہے، کیونکہ بیوی  نے مبینہ طور پر شوہر کو  ٹھنڈا کھانا پیش کیا تھا جس پر اس نے طلاق دے دیا ۔پولیس کے مطابق بیوی عمرہ نے طلاق ہونے کے تقریباً پانچ ماہ بعد شکایت لے کر پولیس  سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد وہ حال ہی میں اپنے شوہر محمد سلمان اور تین سسرالی رشتہ داروں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کروانے میں کامیاب ہوئیں۔ان کے خلاف لگائے گئے الزامات مسلم خواتین (شادی کے حقوق کے تحفظ) ایکٹ، 2019 کی دفعہ 3/4، اور آئی پی سی کی دفعہ 498-A ( (گھریلو تشدد کے لیے) 323 (رضاکارانہ طور پر تکلیف پہنچانے کے لیے)، 354 (مجرمانہ طاقت کے استعمال کے لیے) کے تحت لگائے گئے تھے اور 504 (توہین کے لیے) کا دفعہ بھی درج کیا گیا ہے ۔پورن پور کے پولیس افسر اشوک پال نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اب گواہوں کی جانچ اور بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔پال نے مزید کہا ہم شکایت  کی بنیاد پر فوری کارروائی کریں گے۔ ہماری خاتون افسر تحقیقات کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ 2019 میں تین طلاق کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ تین طلاق ایک ایسا طریقہ ہے  جس کے ذریعے ایک مسلمان شوہر اپنی بیوی کو ایک ہی نشست میں تین بار یہ جملہ کہہ کر فوری اور اٹل طلاق دے سکتا ہے ۔اسلامی شرعی قانون کے ذریعہ تسلیم شدہ جولائی 2019 میں پارلیمنٹ کے ذریعہ اس طریقہ  پر پابندی عائد کردی گئی تھی کیونکہ ہندوستان دنیا بھر میں تقریباً دو درجن ممالک میں شامل ہوگیا تھا جنہوں نے اس روایت کو روک دیا ہے، بشمول پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا۔اب اس طرح طلاق دینے کی کوئی بھی کوشش تین سال کی قید اور جرمانے کی سزا برداشت کرے گی  ہے۔

اتر پردیش کے شیرپور گاؤں سے تعلق رکھنے والی عمرہ نے کہا کہ گزشتہ سال 23 مئی کو سلمان سے شادی کے بعد سے ان کے لیے یہ آسان نہیں تھا۔اپنی شکایت میں عمرہ نے الزام لگایا کہ اس کے سسرال والوں نے ابتدا میں اسے اندرلے جانے سے انکار کردیا کیونکہ اس کے گھر والے جہیز کی ادائیگی میں ناکام رہے تھے۔ 3 ماہ کے بعد جب عمرہ کی والدہ نے رقم کا بندوبست کیا تو وہ قبول ہوگئیں۔ عمرہ نے پولیس کو بتایا کہ لیکن اس کے شوہر اور سسرال والے اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ 12 اپریل 2022 کو جب عمرہ نے سلمان کو رات کا کھانا دیا تو انہوں نے شکایت کی کہ سبزیاں ٹھنڈی ہیں۔ اس کے بعد سلمان نے تین بار طلاق کا لفظ بولا۔

اطلاعات کے مطابق اس نے ابتدائی طور پر مقامی فیملی کونسلنگ سینٹر سے شکایت کی لیکن وہ تقریباً پانچ ماہ تک اپنے مقدمہ کو آگے بڑھانے میں ناکام رہی۔اس کے بعد عمرہ نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (پیلی بھیت) دنیش کمار پی سے رابطہ کیا، جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔عمرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسے طلاق کے بعد سسرال کے گھر سے نکال دیا گیا تھا اور اسے اپنی ماں کے ساتھ جانے پر مجبور کیاگیا۔