Sunday, May 19, 2024
Homesliderتین کروڑ لوگوں کو لکھ پتی بنایا:مودی کا دعویٰ

تین کروڑ لوگوں کو لکھ پتی بنایا:مودی کا دعویٰ

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ۔ سابق حکومتوں پر غریبوں کے لئے بنیادی سہولیات کو بھی نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد تین کروڑ لوگوں کو پختہ مکان دے کر انہیں لکھ پتی بنانے کا کام کیا ہے ۔آزادی کے 75 ویں سال کے خاص موقع پر مودی نے منگل کو یہاں گومتی نگر واقعہ اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقد سہ روزہ اربن کانکلیو کا افتتاح کیا اور اترپردیش کو4737کروڑ روپئے کے اخراجات والے 75 پروجکٹوں کی سوغات دی۔انہوں نے پی ایم آواس اسکیم(شہری) کے تحت 75اضلاع کے 75000مستفیدین کو ڈیجیتل ذرائع سے چابی بھی سونپی اور اسمارٹ مشن کے تحت اترپردیش کی 10اسمارٹ سٹیزکی کامیابی کی 75کہانیوں پر مبنی کافی ٹبیل بل کا اجراءکیا۔ ساتھ ہی ریاست کے مختلف شہروں میں چلانے کے لئے 75الکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سال 2014 کے بعد سے ہماری حکومت نے پی ایم آواس اسکیم کے تحت شہروں میں ایک کروڑ 13لاکھ سے زیادہ گھروں کی تعمیرکو منظوری دی ہے اس میں سے 50 لاکھ سے زیدہ گھر بناکر غریبوں کو دئیے جاچکے ہیں۔ ایسے لوگ جو ان پر الزام لگاتے ہیں کہ مودی نے کیاکیا ہے ان کو بتاناچاہتا ہوں کہ پی ایم آواس اسکیم کے تحت ان کی حکومت نے تقریبا تین کروڑ لوگوں کو مکان دئیے ہیں جس کی وجہ سے وہ لکھ پتی بن گئے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بنیادی سہولیات کی توسیع میں تکنیک کا خاص کردار رہا ہے ۔ یوپی کے چھ شہروں میں میٹرو پروجکٹ کا فروغ ہورہا ہے ملک کے100شہروں میں الکٹرک بسوں کو چلانے کا کام شروع ہورہا ہے ۔ ایل ای ڈی لائن سے کارپوریشنوں کے کروڑ روپئے بچ رہے ہیں۔ بجلی بھی کم ہوئی ہے ملک میں37کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے جس سے 31ہزارکروڑ روپئے کی بجلی کی بچت ہوئی ہے ۔