Friday, May 10, 2024
Homesliderثانیہ مرزا نے ٹینس کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا

ثانیہ مرزا نے ٹینس کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے مداحوں کے لئے یہ خبر مایوس کن ہوگی کہ ان کی اسٹار نے ٹینس سے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔ ثانیہ مرزا کی طرف سے یہ بیان آسٹریلین اوپن کے پہلے راونڈ میں ڈبلزمیچ ہارنے کے بعد سامنے آیا ہے۔اپنے کیریئر میں 6گرانڈ سلامز جیتنے والی ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی یوکرینی کھلاڑی نادیہ کیچنک چہارشنبہ کو پہلے راونڈ میں اپنا میچ ہارگئے ہیں۔

اپنی سبکدوشی کے فیصلے کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ زخموں سے صحت یابی میں مجھے کافی وقت لگ رہا ہے، میں اپنے تین سالہ بیٹے کے ساتھ بہت زیادہ سفر کرکے اسے خطرے میں ڈال رہی ہوں، یہ تمام چیزیں ہیں جس کے بارے میں مجھے سوچنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران گھٹنے میں شدید تکلیف تھی۔میں یہ نہیں کہہ رہی کہ یہ آج کی شکست کی وجہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے میرا گھٹنہ صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت لے رہا ہے میری عمر بڑھنے کی وجہ سے یہ تکلیف زیادہ وقت لے رہی ہے۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ وہ 2022 کے سیزن کے آخر تک کھیلنا چاہتی ہیں لیکن اس سے آگے کھیلنا بہت مشکل ہے۔واضح رہے تین ماہ پہلے ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور تین سالہ بیٹے کے ساتھ اپنی 35ویں سالگرہ منائی ہے۔ان کی پاکستان کے اسٹارکرکٹر شعیب ملک سے شادی کو 11 سال ہوچکے ہیں اور ان دونوں کے بیٹے کا نام ازہان ملک مرزا ہے۔

ثانیہ جوڑی کو پہلے ہی مرحلے میں شکست

میلبورن۔ تجربہ کار ہندوستانی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا چہارشنبہ کو یہاں آسٹریلین اوپن میں بالترتیب خواتین کے ڈبلز اور مردوں کے ڈبلز کے ابتدائی راو ¿نڈ میں ہی باہر ہوگئے۔35 سالہ مرزا اور ان کی یوکرائنی جوڑی دارنادیہ کیچنوک جو ٹورنمنٹ میں 12 ویں سیڈ ہیں انہیں ایک گھنٹہ 36 منٹ میں کاجا جووان اور تمارا زیڈانسیک کی غیر سیڈ سلووینیائی جوڑی سے 4-6، 6-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہند۔ یوکرائنی جوڑی کو پہلے سیٹ کے پانچویں گیم میں تین بریک پوائنٹس ملے لیکن وہ ان میں سے کسی کو بھی تبدیل کرنے میں ناکام رہے ۔ اس کے بعد وہ آٹھویں گیم میں 5-3 سے پیچھے رہنے کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئے اور اگرچہ انہوں نے اسے 5-4 کرنے کے لیے واپسی کی کوشش کی لیکن اگلے ہی گیم میں وہ سیٹ میں شکست تسلیم کرنے سے پہلے دوبارہ سروس کھو بیٹھے۔دوسرے سیٹ میں،مرزا۔کیچنوک نے ساتویں گیم میں 4-3 کی برتری حاصل کی۔ 5-4 کی برتری اور سیٹ کے لیے سرویس انجام دے رہے ہیں ، تاہم جووان/زیدانسک نے ان کی سرویس واپس توڑنے میں کامیاب رہے۔میچ بالآخر ٹائی بریک پر چلا گیا اور جووان زیڈانسیک نے اختتامی مراحل میں کامیابی حاصل کی۔ دریں اثنا روہن بوپنا اور فرانس کے ایڈورڈ راجر ویسلن کو مردوں کے ڈبلز میں فلپائنی ۔انڈونیشیائی جوڑی ٹریٹ ہیواورکرسٹوفر رونگکٹ سے 6-3، 6-7، 2-6 سے شکست ہوئی۔