Sunday, May 19, 2024
Homesliderثانیہ مرزا ویب سیریز میں اپنے کریئر کا آغاز کریں گی

ثانیہ مرزا ویب سیریز میں اپنے کریئر کا آغاز کریں گی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ہندوستان  ٹینس اسٹار  ثانیہ ثانیہ مرزا ، ایم ٹی وی نِشڈ تن الون ٹو گیدر سیریز سے ڈیجیٹل کریئر کا آغاز  کریں گی۔ اس ضمن میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد دق (ٹی بی) کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ ثانیہ خود کو افسانوں کی سیریز میں پیش کریں  گی۔ اس سال جنوری میں شروع ہونے والے ٹی وی شو  ایم ٹی وی نششد کا ڈیجیٹل اسپن آف ، سیلف شاٹ ایتھوم سیریز ٹی بی کے متعلق بیداری پیدا کرنے اور مناسب ادویات کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کی ضرورت کو نمایاں کرتا ہے ، خاص طور پر کوویڈ ۔19 کے  بحرانی دور میں اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔ٹی بی بدستور ہمارے ملک میں صحت کا سب سے طویل مسئلہ ہے۔

ثانیہ نے کہا  کہ 30 سال سے کم عمر کےافراد میں  کم و بیش نصف تشخیصی معاملات میں  اس مرض کے متعلق  غلطیوں سے نمٹنے اور خیال کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ایم ٹی وی نیشڈ کے مذکورہ پروگرام میں وہ ایک منفرد اور مؤثر انداز میں نظر آئیں گی ۔ آج کا نوجوان ہمارے ملک کو پریشان کرنے والے امور کے بارے میں زیادہ با شعور ، حساس  اورمعلومات رکھتا  ہے۔ ٹی بی ایک مسلسل خطرے کی گھنٹی ہے  اور اس کا اثر وبائی امراض کے ذریعے ہی بڑھتا جاتا ہے۔

 ٹی بی کو روکنے کے لئے لڑائی اب پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہے اور اسی وجہ سے مجھے اس میدان میں آنے کا خیال ہوا۔ مجھے امید ہے کہ میری موجودگی معاشرتی اور اجتماعی طور پر ٹی بی  سے مقابلہ کرنے اور مثبت تبدیلی لانے میں کسی نہ کسی طرح مددگار ثابت ہوگی۔ اس شو میں ایک نوجوان جوڑے کا کردار  وکی اور میگھا (سید رضا احمد اور پریا چوہان )نے ادا کیا کے اور ان کرداروں سے  چیلنجوں کا پتہ لگائیں گے۔ ثانیہ لاک ڈاؤن کے دوران نوجوان جوڑے کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرتی نظر آئیں گی۔ اس شو میں اکشے نلوڈے اور اشون مشران بھی شامل ہیں۔ پانچ قسطوں کی سیریز نومبر کے آخری ہفتے میں ایم ٹی وی انڈیا اور ایم ٹی وی نیشڈ کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر شروع ہوگی۔