Monday, May 20, 2024
Homeاسپورٹس ثانیہ مرزا کی نظر میں شوہر کی سبکدوشی ایک نئی شروعات

 ثانیہ مرزا کی نظر میں شوہر کی سبکدوشی ایک نئی شروعات

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ورلڈ کپ سے پاکستانی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد ونڈے کرکٹ سے سبکدوشی کے شعیب ملک کے اعلان پر ان کی اہلیہ و ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جذباتی ٹوئٹ کیا۔ ثانیہ نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ پاکستانی سابق کپتان کے لئے یہ نیا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہاہر کہانی کا خاتمہ ہوتا ہے لیکن زندگی میں ہر اختتام ایک نئی شروعات ہوتا ہے ۔آپ (شعیب ملک) نے اپنے ملک کے لئے 20سال کھیلا اور آپ نے ایسا مسلسل کافی عزت اور وقار کے ساتھ کیا۔آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس پر اذہان اور مجھے فخر ہے ۔

شعیب ملک نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری لیگ میچ میں ان کی ٹیم کی 94 رنز کے ساتھ کامیابی کے بعد سبکدوشی کا اعلان کیا۔ملک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا میں آج ایک ونڈےکرکٹ سے سبکدوش ہوگیا ہوں۔ میں نے جن کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کھیلا ہے کوچس جن سے میں نے تربیت لی،خاندان، دوست،میڈیا اور اسپانسرس اوربالخصوص میرے مداحوں، ان تمام کا شکریہ ۔ میں آپ سے پیار کرتاہوں۔

شعیب ملک نے 1999میں شارجہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے انٹرنیشنل کرئیر کی شروعات کی تھی۔ ملک نے 287 مقابلے کھیلے اور 34.55کے اوسط سے 7534رنز بنائے جس میں 9 سنچریاں بھی شامل ہیں اور 2007 میں ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے ٹی20ورلڈ کپ جس میں پاکستانی ٹیم کو شکست ہوئی تھی، میں وہ اس ٹیم کے کپتان تھے ۔شعیب ملک اپنی ٹیم کے لئے ٹی20 کھیلتے رہیں گے ۔واضح رہے کہ آسٹریلیا میں آئندہ برس فروری 2020 میں ٹی20 ورلڈ کپ کھیلا جانے والا ہے ۔