Monday, May 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںجامعہ ملیہ اسلامیہ میں پھر ایک بار مظاہرے،مودی. شاہ کے خلاف...

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پھر ایک بار مظاہرے،مودی. شاہ کے خلاف نعرے بازی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر،ہفتے کے روزپھر ایک بار مظاہرین کا ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہو گیا اور میگا ریلی میں کچھ ہی منٹوں میں ہی جھڑپ ہو گئی۔یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب مظاہرین نے ”مو دی،شاہ ہوش میں آؤ،ہندو مسلم مت کراؤ“جیسے نعرے لگائے۔اور پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کی کو شش کی۔

 جامعہ ملیہ میں ایک ہفتہ قبل شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف طلباء کی جانب سے مظاہرے کئے گئے تھے۔جب طلباء جامعہ کے گیٹ نمبر سات پر ایک گاڑی کو روک لیا اور ”ہم انصاف چاہتے ہیں“ کے نعرے لگائے گئے۔

اس دوران بی ایڈ کر رہے طالب علم ایم ایڈ نے کہا ”سی اے اے کے ذریعہ آپ ملک سے باہر کے مہاجرین چاہتے ہیں،لیکن آپ اپنے ہی ملک سے سب سے بڑی اقلیت کو خارج کر نا چاہتے ہیں۔یہ کا قسم کا قانون ہے“۔

گھریلو خواتین اور کمسن بچوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔14دسمبر کے احتجاج کے بر عکس،ہفتہ کا احتجاج پر امن رہا ہے۔سینکڑوں طلباء اور رہائشی جامعہ کیمپس کے باہر جمع ہوئے اور قومی جھندا اٹھا کر مارچ نکالا۔

مر کزی احتجاجی علاقہ،مولانا ابوالکلام آزاد گیٹ۔گیٹ نمبر 7کے باہر زیادہ سے زیادہ لوگ جمع ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔طلباء نے ایک ساؤنڈ سٹم اور مائکرو فون نصب کیا ہے،تاکہ ان کی آواز سنی جا سکے،کیونکہ انہوں نے سی اے اے کے فوری رول بیک کا مطالبہ کیا ہے۔