Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںجامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج،پولیس کی جانب سے لاٹھی...

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج،پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء کا پارلیمنٹ جانے والا مارچ جمعہ کو پولیس کی جانب سے اس احتجاج کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج  ے بعد یہ پر تشدد ہو گیا۔آل انڈیا اسٹو ڈنٹس اسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے طلباء شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے میڈیا کے کئی نمائندے بھی زخمی ہو گئے۔

احتجاج کے بعد،سوشیل میڈیا پر متعدد پیغامات گردش کرنے لگے،جن میں طلباء سے،جاری امتحانات سمیت سبھی تعلیمی سر گر میوں کا بائیکاٹ کر نے کو کہا گیا۔اطلا ع کے مطابق طلباء کی جانب سے نکالے گئے اس مارچ میں مقامی لاگ بھی شامل ہو ئے،جنہوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا،جنہوں نے اس احتجاجی مارچ کو روکنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چار ج کیا،جس سے متعدد طلباء زخمی ہو گئے۔اور انہیں ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

طلباء نے یونیورسٹی کے گیٹ نمبر ایک کے باہر لگائے گئے بھاری رکا وٹوں کو توڑنے کی کوشش کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کا حکم دیا۔جوابی کارروائی میں،طلباء و دیگر افراد نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کیا،جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔

تین گھنٹے سے زیادہ ووقت تک جاری رہے اس احتجاج کے دوران طلباء نے میڈیا اہلاکروں پر بھی حملہ کیا۔سابق رکن پارلیمنٹ پرویز ہاشمی نے مطاہرین کی نمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہلی پولیس سبھی حراست میں لئے گئے مظاہرین کو رہا کردیں،ساتھ ہی کہا کہ جمعہ کے واقعات کے بعدمظاہرین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ کریں۔

واضح ہو کہ شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں کئے گئے اس احتجاج کے دوران صورتحال کو قابو کرنے کے لئے پولیس نے پچاس کے قریب مظاہرین کو حراست میں لے لیا،اور جیٹ پور اور بدر پور تھانوں میں لے جایا گیا۔