Wednesday, May 1, 2024
Homesliderجانچ ایجنسیوں کا مودی حکومت کی جانب سے سیاسی ہتھیار کے طور...

جانچ ایجنسیوں کا مودی حکومت کی جانب سے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال

- Advertisement -
- Advertisement -

اورنگ آباد۔ مہاراشٹرکانگریس نے مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پرریاست مہا وکاس آگاڑی حکومت کو نشانہ بنانے اورگرانے کے لئے قومی تفتیشی ایجنسی ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور مرکزی تفتیشی بیوروکا سیاسی ہتھیاروں کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سکریٹری ساونت نے سلسلہ وار ٹویٹ کر کے کہا کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا انتقال ہوئے ایک سال ہوگیا ہے ۔ سی بی آئی کو اس سلسلے میں جانچ شروع کئے ہوئے310 دن ہوگئے ہیں اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پینل نے اس سلسلے میں رپورٹ پیش کئے ہوئے250 دن ہوگئے ہیں ، لیکن ابھی تک اس معاملے کا معمہ حل نہیں پایا ہے ۔

ساونت نے کہا کہ جانچ ایجنسی کب کسی نتیجے پر پہنچے گی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جانچ ایجنسی اپنے سیاسی آقاؤں کے دباؤ میں ہے ۔ ساونت نے اس طرح کے بہت سے سوالات اٹھائے اور کہا کہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ سے کیوں پوچھ گچھ نہیں ہو رہی ہے اور این آئی اے نے عدالت سے مزید وقت کی کیوں مانگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے انٹیلیا معاملے میں پرمبیر کے بے بنیاد الزامات کو ثبوت سے کہیں زیادہ اہمیت دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت ہوئے ایک سال ہو گیا ہے ، لیکن شائقین کے لئے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ سوشانت ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ 14 جون ، 2020 کو  سوشانت نے اس دنیا کو الوداع کہا۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی پہلی برسی کے موقع پر ، شائقین بھی سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ٹویٹر پر سوشانت کی پہلی برسی کے موقع پر ٹرینڈ کیا ہے ۔ شائقین سوشانت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کیا ۔ ان کے لئے جذباتی نوٹ لکھے ہیں۔ بھلے ہی سوشانت اس ددنیا میں نہیں ہیں لیکن وہ ہمیشہ ان کے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ 14 جون ، 2020 کو سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے باندرا میں واقع اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی تھی۔ تاہم ، شائقین اور اہل خانہ نے اسے قتل قرار دیتے ہوئے سی بی آئی تحقیقات  کا مطالبہ کیا۔