Monday, May 13, 2024
Homesliderجتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی گرفتار

جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کو پولیس نے نفرت انگیز تقریر مقدمہ میں جمعرات کو گرفتار کیا تھا۔ جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کو ہری دوار میں دھرم سنسد کا اہتمام کرکے ایک خاص برادری کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ کچھ دن پہلے ایک مقامی باشندے کی شکایت پر نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں ہری دوار کوتوالی پولیس نے 153A کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
ہری دوار کوتوالی میں جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی، سادھوی اناپورنا سمیت کئی دوسرے سنتوں کے نام پر مقدمہ درج ہے۔ ہری دوار پولیس نے جتیندر سنگھ تیاگی کو نرسن بارڈر سے گرفتار کیا۔پولیس  کے جتیندر سنگھ تیاگی کے ساتھ ہری دوار کوتوالی پہنچنے سے پہلے ہی یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے ۔سوامی یتی نرسمہانند  سرسوتی جیتندر سنگھ تیاگی کے ساتھ موجود ہیں۔ معلومات کے مطابق اس معاملے میں پولیس نے صرف جتیندر سنگھ تیاگی کو گرفتار کیا ہے۔
نوبھارت ٹائمز آن لائن سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی گڑھوال منڈل کرن سنگھ ناگنیال نے کہا ہے  کہ وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کو نرسن بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے کوتوالی لے جایا جائے گا اور اس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یادرہے کہ رضوی مرتد ہونے سے قبل بھی کئی ایک تنازعات اور خاص کر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں    ملوث رہاہے ۔اس ملعون نے قرآن حکیم سے چند آیات کو ہٹانے کی ایک درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے نہ صرف اس کی درخواست کو مسترد کردیا تھا بلکہ سخت الفاظ میں اس ملعون کی سرزنش بھی کی تھی۔حالیہ دنوں میں مرتد ہونے کے بعد رضوی نے اپنے متنازعات حرکات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا تھا