Sunday, May 12, 2024
Homeٹرینڈنگجسٹس محمد رفیق نے راجستھان کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے...

جسٹس محمد رفیق نے راجستھان کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

شیلونگ: جسٹس محمد رفیق نے چہارشنبہ کے روز میگھالیہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔گورنر تاتھا گاتا را ئے نے راج بھون میں محمد رفیق کو اپنے عہدے و رازداری کا حلف دلایا۔چیف جسٹس کی حیثیت سے تقرری سے قبل محمد رفیق راجستھان ہائی کورٹ کے سینیر جج تھے۔انہوں نے اجئے کمار متل کی جگہ لی ہے،جو اب مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔

اس حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ کانراڈ سنگما اور ان کے وزراء کی کونسل،میگھالیہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ہمسرسن سنگھ تھانگیو،چیف سکریٹری پی ایس،و دیگر کئی سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔راجستھان کے چورو میں پیدا ہوئے رفیق نے اپنی قاانون کی پریکٹس 1984میں شروع کی۔انہوں نے راجستھان ہائی کورٹ میں قانون کی تقریبا تمام شاخوں میں خصوصی طور پر پریکٹس کی۔انہوں نے 1999سے 2006تک ایک وکیل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

انہیں ہندوستانی آئین،خدمت،زمین کے حصول،ٹیکس اور کمپنی قانون کے معاملات کے ماہر کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔2008میں انہیں راجستھان ہائی کورٹ میں جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔محمدرفیق نے دو بار راجستھان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔