Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگجسٹس گوگوئی عدالت سے رخصت

جسٹس گوگوئی عدالت سے رخصت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بابری مسجد اراضی تنازعہ میں فیصلہ سنانے والے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کام پر اپنے آخری دن آج عدالت کے کمرے میں صرف پانچ منٹ رہے اور فہرست میں شامل سبھی معاملوں پر ایک ساتھ نوٹس جاری کرنے کے بعد انہوں نے شکریہ کہا اور اوررخصت ہوگئے ۔

پرانی روایت کے تحت جسٹس گوگوئی کے ساتھ آج کی بینچ میں ملک کے اگلے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے بھی شامل تھے ۔دونوں ججوں کے سامنے آج صرف 10مقدمے زیر فہرست تھے ۔جسٹس گوگوئی نے آخری بار بینچ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی مینشننگ نہیں ہوگی۔ انہوں نے سبھی دس مقدموں کے لئے ایک ساتھ نوٹس جاری کئے اور شکریہ اداکرتے ہوئے نشست سے اٹھ کر چلے گئے ۔

اس سے پہلے سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے صدر راکیش کھنہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اورکہا کہ انہوں نے ہمیشہ ادارے اور بارکے لئے کام کیاہے ۔ جسٹس گوگوئی نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

جسٹس گوگوئی 17نومبرکو ملازمت سے سبکدوش ہورہے ہیں ،کیونکہ ہفتے اور اتوار کو عدالت کی چھٹی ہوتی ہے اس لئے ان کا عدالت میں آج ہی آخری دن رہا ۔دوسری جانب جسٹس بوبڑے 18نومبرکو ملک کے47 ویں چیف جسٹس کا حلف لیں گے ۔