Sunday, May 19, 2024
Homeبین الاقوامیجعلی حج کمپنیوں کے جھانسے سے ہوشیار رہنے سعودی عرب کا مشورہ

جعلی حج کمپنیوں کے جھانسے سے ہوشیار رہنے سعودی عرب کا مشورہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نےاندرون ملک مقیم غیربیرونی مسلم شہریوں اور مقامی عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ حج کی رجسٹریشن کرتےہوئے احتیاط سے کام لیں۔ جعلی حج کمپنیوں کے جھانسےمیں نہ آئیں بلکہ حج کی رجسٹریشن کے لیے فراہم کردہ سرکارہ آن لائن سروس استعمال کریں اور مجاز حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔

میڈیا  رپوٹ کے مطابق سعودی وزارت حج کی طرف سے مقامی عازمین حج کے رجسٹریشن کے لیے  آن لائن رجسٹریشن خدمات  فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہری قابل بھروسہ اور مجاز حج فرمس کے ذریعے بھی اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ وزارتِ حج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہت سے دھوکہ باز عناصر جعلی حج کمپنیوں کے ذریعے شہریوں سے حج کی آڑ میں رقومات اینٹھ کر انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایسے افراد جو جنہوں‌ نے فرضی اور جعلی حج کمپنیوں کے ذریعے رجسٹریشن کراویا ہو وہ سرکاری سطح پر حج کے لیے اہل نہیں ہوں‌ گے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے کہا کہ عازمین حج کی رجسٹریشن کی نگرانی کمیٹیاں غیرمجاز حج کی مہمات، سوشل میڈیا پران کی سرگرمیوں اور جعلی حج ٹور آپریٹرکے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی شہریوں اور غیرملکی باشندوں کو کسی فرضی اور جعلی نیٹ ورک کی فوری متعلقہ حکام کو اطلاع دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حج درخواستوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے صرف ایک لنک بنایا گیا ہے۔ تمام مجاز کمپنیاں اپنے ہاں آنے والے عازمین ححج کی اسی لنک پر رجسٹریشن کرا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح‌پر عازمین حج کی رجسٹریشن حج کے عمل کو شفاف بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ حج کے موقع پر غیرمتعلقہ لوگوں کو حجاج میں شامل ہونے سےروکا جاسکے ۔