Sunday, May 19, 2024
Homesliderجل ٹیچ مین کی32 مقامات کی  لمبی چھلانگ  

جل ٹیچ مین کی32 مقامات کی  لمبی چھلانگ  

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔عالمی نمبر ایک  ٹینس اسٹار  ایشلے بارٹی نے ڈبلیو ٹی اے کی تازہ ترین درجہ بندی  میں سرفہرست مقام کو مزید مستکم کرلیا ہے جبکہ سوئس کھلاڑی جل ٹیچ مین سنسناٹی میں ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن کے فائنل میں آسٹریلین نمبر ایک بارٹی کے خلاف شکست برداشت کی ہے لیکن ٹورنمنٹ میں شاندار مظاہروں کی بدولت انہیں درجہ بندی میں لمبی چھلانگ لگانے کا موقع ملا ہے ۔ اتوار کے روز ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ کے فائنل میں شکست کے باوجود انہیں  دنیا کے 76 ویں سے 44 ویں نمبر پر پہنچنے کا موقع ملا ہے کیونکہ  انہوں نے  درجہ بندی میں  32 مقامات  کی بڑی چھلانگ لگائی۔

 ٹیچ مین نے درجہ بندی میں لمبی چھلانگ سے قبل  اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی کے لیے راؤنڈ آف 16 میں دنیا کی نمبر 2 نومی اوساکا کو دنگ کردیا تھا۔ اس کے بعد اس نے کوارٹر فائنل میں 12 ویں نمبر پر آنے والی ہم وطن اور ٹوکیو اولمپکس کی گولڈ میڈلسٹ بیلنڈا بینسک کو شکست دی اور پھر نمبر 5 سیڈ چیک جمہوریہ کیرولینا پلسکووا کو سنسناٹی کے سیمی فائنل میں شکست دی جس کے بعد فائنل میں  بارٹی کے خلاف انہیں شکست ہوئی ۔

  دریں اثنا ، ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی کے پہلے مقام پر بارٹی کا راج جاری ہے۔ وہ مسلسل 83 ویں ہفتے میں داخل ہوئیں اور درجہ بندی میں مجموعی طور پر 90 ویں ہفتہ  میں پہلے مقام  پرہیں۔ وہ اس ریکارڈ میں  اب 9 ویں مقام پر ہیں اور انہیں آٹھواں مقام حاصل کرنے کے لیے اپنی نمبر 1 مقام  کو مزید آٹھ ہفتوں کے لیے برقرار رکھنا ہوگا جس کے ذریعہ وہ  امریکی اسٹار لنڈسے ڈیوین پورٹ کے 98 ویں ہفتہ تک  نمبر ایک کھلاڑی  کے ریکارڈ کو برابر کرلیں گی۔

  سنسناٹی میں خطاب  جیتنے کے بعد بارٹی نے 900 رینکنگ پوائنٹس کا اضافہ کیا اور اپنی برتری کو 3175 نشانات  کے ساتھ مزید  آگے بڑھا دیا ہے۔ ٹاپ 10 میں دو کھلاڑیوں نے کیریئر کی نئی بلندیوں کا ایک مقام حاصل کیا ہے۔ سبالینکا نے اپنا آغاز نمبر 2 پر کیا جبکہ  اوساکا نمبر 3 پر آگئی ہیں ۔ چیک جمہوریہ کی سنسناٹی کوارٹر فائنلسٹ باربورا کریجیکووا جو اس سال فرنچ اوپن سنگلز اور ڈبلز چیمپئن بھی ہیں وہ اب  نمبر 9 پر پہنچ گئی ہیں اور اسپین کے گاربائن موگوروزا کو نمبر 10 پر دھکیل دیا۔

  جرمنی کی اینجلیک کربر سنسناٹی میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد فروری کے بعد پہلی بار رواں ہفتے ٹاپ 20 میں واپس آئیں ہیں۔ 33 سالہ کربر نمبر 22 ویں مقام سے چھلانگ لگاکر نمبر 17 پہنچ گئی ہیں ۔ سنسناٹی میں کوارٹر فائنلسٹ ا سپین کی پولا بڈوسا نے اپنی درجہ  میں ترقی جاری رکھی ہے کیونکہ وہ نمبر 29 سے کیریئر کی بہترین نمبر 26 پر پہنچ گئی ہیں۔