Sunday, May 19, 2024
Homesliderجمعہ کی نماز کے بعد ہندوستا ن بھر میں گستاخ رسول ﷺ...

جمعہ کی نماز کے بعد ہندوستا ن بھر میں گستاخ رسول ﷺ کے خلاف سخت احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ملعون نوپورشرما کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کے بعدبرہم مسلمانوں نے آج جمعہ کی نماز کے بعد شدد کے ساتھ اپنی برہمی کا نہ صرف اظہار کیا بلکہ مطالبہ کیا کہ گستاخ رسول کو پھانسی دی جائے ۔ہندوستان آج طول عرض یعنی کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک احتجاج درج کیا ۔مسلمان ہند میں نہ صرف علماء ، نوجوان بلکہ خواتین بھی سراپا احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے نبی ﷺ سے اپنی محبت کا ثبوت دیا ۔

اترپردیش کے حساس علاقوں میں پہلے ہی نماز جمعہ سے قبل سیکورٹی کو سخت کردیا گیا تھا اور کئی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا تھا جبکہ ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے علاوہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد ، چارمینا ر ، مہندی پٹنم ، مسجد عزیزیہ ،جامع مسجد اور محلوں کی تقریباً ہر چھوٹی بڑی مسجد کے قریب میں سراپا احتجاج دیکھا گیا ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ ملعون نوپور شرما نے 26 مئی کو قومی نیوز چینل ٹائمز ناؤ کے ایک راست نشر ہونے والے شو میں پیارے نبی ﷺ ، حضرت عائشہ ا ور معراج کے واقعات پر نازبہ تبصرہ کیا تھا ۔جس کے بعد مسلمان ہند کے علاوہ عالم اسلام نے ہندوستان کے خلاف سخت موقف اختیار کررکھا ہے اور حالات کو دیکھتے ہوئے بے جی پی نے اپنی ملعون ترجمان شرما کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کردیا ہے ۔ہندوستان بھر میں آج ہونے والے احتجاج میں مسلمان ہند نے شرما کے خلاف بی جے پی کی اس کارروائی کو نہ کافی قرار دیتے شرما کو گرفتار کرنے اور اسے پھانسی پر لٹکا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سارے ہندوستان میں آج جمعہ کے بعد جو احتحاج ہوئے ہیں ان میں دہلی کی جامع مسجد،حیدرآباد کی مکہ مسجد،عزیزیہ مسجد مہدی پٹنم کےعلاوہ حیدرآباد کے دیگرمقامات پر،کرناٹک کے چکمگلور،بیلگام،پنجاب کے لدھیانہ، مہاراشٹراکے اورنگ آباد،نوی ممبئی،شولاپور،ناندیڑ،اترپردیش کےپریاگ راج،سہارنپور،لکھنؤ اور مرادآباد میں جبکہ تلنگانہ کےعادل آباد، تانڈور،میدک، گجویل،کورٹلہ،اوٹکور کے بشمول آندھرا پردیش کےمختلف اضلاع و ٹاؤنس میں بھی نوپورشرما کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔