Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگجموں و کشمیر میں جلد ہی منعقد ہوں گے اسمبلی انتخابات،لیفٹنٹ گورنر...

جموں و کشمیر میں جلد ہی منعقد ہوں گے اسمبلی انتخابات،لیفٹنٹ گورنر مرمو کا بیان

- Advertisement -
- Advertisement -

جموں : جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے زیرانتظام خطے کی اسمبلی کے لئے  انتخابات جلد ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ”جموں و کشمیر کے مرکزی علاقہ جات کی ایک اسمبلی ہے،جس کے لئے جلد ہی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا“۔

 مرمو نے جموں خطے کے رییاسی میں تلواڑہ میں پولیس کی پاسنگ پریڈ کے موقع پر یہ بات کہی،اور کہا کہ انتخابات کے انعقاد کا عمل شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لوک سبھا انتخابات کی طرح،عوام اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ”آئندہ انتخابات میں آپ کا اہم کردار ہو گا“۔

 31اکٹوبر کو مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹنٹ گورنر کاعہدہ سنبھالنے کے بعد گورنر گریش چندر مرمو کی یہ پہلی عوامی تقریر تھی۔واضح ہو کہ مرکزی حکومت نے ایک تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے پانچ اگسٹ کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370کو منسوخ کردیا تھا اور جموں و کشمیر اورلداخ کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔

مرکزی حکومت آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے بعد سیاسی خلاء کو پر کرنے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے۔پانچ اگسٹ سے ہی کشمیر کے اہم سیاسی قائدین،فاروق عبد اللہ،عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی زیر حراست ہیں۔سینٹور ہوٹل،جس کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔وہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے پچاس سے زائد سیاسی رہنما نظر بند ہیں۔